کیا سید سید کو زکاۃ دے سکتے ہیں ‏

🖊️سوال۔ کیا سید سید کو زکاۃ دے سکتے ہیں 
سائل سید عبدالقادر
🥢🥢🥢🥢🥢🥢🥢🥢🥢🥢🥢
                       🌷﷽🌷
✍️الجواب ۔ بعون الملک الوھاب۔
بےشک زکوۃ وصدقات کا حقدار وہ لوگ ہیں جو ان کے مستحقین ہیں ۔اور زکوۃ وصدقات یہ مال کا میل ہے ۔۔۔
البتہ بنی ہاشم کو زکوۃ دینا جائز نہیں کیونکہ سرکار علیہ الصلاۃ والسلام نے "ان اللہ تعالی حرم علیکم غسالۃ الناس واوساخھم"کے ذریعے صاف لفظوں میں بنی ہاشم کے لئے زکوۃ اور صدقات واجبہ کی حرمت کا اعلان فرمادیاہے اور یہ بھی بتلادیاہے کہ ان چیزوں کے عوض اللہ تعالی نے بنی ہاشم کو خمس کا خمس عطافرمادیاہے ۔
📚"مسلم شریف" میں ہے👇
"ابا ھریرۃ یقول اخذالحسن بن علی تمرۃ من تمر الصدقۃ فجعلھا فی فیہ فقال رسول اللہ ﷺ (کخ کخ ارم بھا اما علمت انالاناکل الصدقۃ"
📚جلدسوم کتاب الزکوۃ عن رسول اللہ ﷺ صفحہ ۷۸

📚"جامع ترمذی" میں ہے👇
"آپ ﷺ نے فرمایا "ان الصدقۃ لاتحل لنا" بیشک صدقات(زکوۃ)ہمارے لئے حلال نہیں ۔
🌹آقا علیہ السلام ارشاد فرماتے ہیں
"ان ھذہ الصدقات انما ھی اوساخ الناس لایحل لمحمد ﷺ ولالاٰل محمدﷺ"
📚جلد دوم 'کتاب الزکوۃ عن رسول اللہ ﷺ صفحہ ۷۶،
📚"احسن الہدایہ" میں ہے👇
"ولاتدفع الی بنی ہاشم لقولہ علیہ السلام یا بنی ہاشم ان اللہ تعالی حرم علیکم غسالۃ الناس واوساخھم وعوضکم منھا بخمس الخمس"
📚جلد سوم صفحہ نمبر ۷۸،
👈اسی نوعیت کا مسئلہ حضور صدرالشریعہ مفتی امجد علی نوراللہ مرقدہ تحریر فرماتے ہیں " بنی ہاشم کو زکوۃ نہیں دے سکتے نہ غیر انہیں دے سکے نہ ایک ہاشمی دوسرے ہاشمی کو"
📚بہارشریعت 'حصہ ۵'صفحہ۹۳۱،
📚فتاوی یورپ'کتاب الزکوۃ'صفحہ نمبر ۲۷۳'۲۷۲،
📚فتاوی رضویہ شریف' کتاب الزکوۃ جلد چہارم'صفحہ نمبر ۴۷۸،
🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹
واللہ اعلم بالصواب۔
✍️شرف قلم ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔👇
فقیر محمدامتیازعالم رضوی مجاہدی عفی عنہ ۸/رمضان المبارک ۱۴۴۱ھ بمطابق ۲/مئی ۲۰۲۰ء بروز سنیچر۔۔۔۔۔۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے