🍁🍁🍁🍁🍁🍁🍁🍁🍁🍁🍁
کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرح متین اس مسئلہ میں کہ آن لائن جمعہ، تراویح اور نمازِ پنجگانہ جائز ہے یا نہیں مدلل جواب عنایت فرمائیں
المستفتی
محمد اجمل رضا
ممبئی
🍁🍁🍁🍁🍁🍁🍁🍁🍁🍁🍁
➖➖ *الجواب بعون الملک الوھاب* ➖➖
امام کے لئے چھ شرطیں ہیں
(١)عاقل ہو نا(٢) بالغ ہونا(٣) مسلمان ہونا (٤)مرد کا ہونا (٥)قرات کا ہونا (٦)معذور نہ ہونا-
نو رالايضاح ص ٧٣ بحر الرائق ج ١ص ٦٠٢ اور فتاوی شامی ج ٢ ص ٢٨٤ پر ہے !
*شروط صحة الإمامة للرجال الأصحاء ستة أشياء الإسلام والبلوغ والعقل والذكورة والقراة والسلامة من الأعذار*-
(📗نور الایضاح ، بحر ، شامی)
اور مقتدی کے لیے ١٣ شرطیں ہیں ان میں سے ایک اتحاد مکان ہے یعنی امام اور مقتدی کا ایک مکان میں جمع ہونا -
مجمع الانھر ج ١ص ١١٠ پر ہے!
*و اداء فی مکان متحد بلا حائل*- یعنی امام اور مقتدی کا ایک مکان میں بغیر فصل کے ہونا-(📗انہر)
اور نورالایضاح ص ٧٤پر ہے! *وان لا يفصل بين الإمام و الماموم* یعنی امام اور مقتدی کے درمیان فصل نہ ہو- (📗نور)
اگر امام اور مقتدی کے درمیان فصل یعنی امام کہیں اور مقتدی کہیں اور ہے تو اقتداء درست نہیں یہاں تک کہ فقہاء کرام نے فرمایا کہ امام اور مقتدی ایک سمندر میں دو الگ الگ کشتی پر ہوں تو اقتداء درست نہیں ہے -
نور الایضاح ص ٧٤ پر ہے !
*وان لایکون فی سفينةو الإمام في اخرى غير مقترنة بها*۔(📗 نور)
آن لائن نماز پڑھنا جائز نہیں کہ امام اور مقتدی میں اتحاد مکان نہیں نیز اسکرین پر آنے والا عکس حقیقتا تصویر ہے اور تصویر کی اقتداء درست نہیں اس لئے آن لائن جمعہ، نماز پنجگانہ اور تراویح کی نماز ادا کرنا جائز نہیں جو لوگ آن لائن نماز پڑھتے ہیں ان کی نماز نہیں ہوتی ہے ان لوگوں پر ضروری ہے کہ اپنی نماز ضائع ہونے سے بچائیں اور آن لائن نماز ادا نہ کریں، اگر پابند شرع امام مل جائے تو ان کی اقتداء کریں ورنہ پنجوقتہ اور تراویح کی نماز تنہا تنہا پڑھیں۔ واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب۔
🍁🍁🍁🍁🍁🍁🍁🍁🍁🍁🍁
*کتبه - محمد عمیر رضا قادری مرکزی ابن حضور احسن الفقہاء مفتی حسن رضا نوری قدس سرہ العزیز ۔ زیر تربیت افتاء مرکزی ادارہ شرعیہ پٹنہ بہار ۔ و رکن رضوی دارالافتاء* -
➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖
*تصحیح و تصدیق۔ پیر طریقت رہبر شریعت فقیہ ملت حضور احسن الفقہاء حضرت علامہ مفتی محمد حسن رضا نوری صاحب قبلہ دامت برکاتہ العالیہ صدر مفتی مرکزی ادارۂ شرعیہ پٹنہ بہار* -
*ترتیب - رضوان احمد مصباحی رامگڑھ خادم رضوی دارالافتاء و تربیت افتاء کورس*۔
📱9576545941=
*ناشر ـ رضوی دارالافتاء و تربیت افتاء کورس*-
🍁🍁🍁🍁🍁🍁🍁🍁🍁🍁🍁
➖➖➖➖➖
0 تبصرے
اپنا کمینٹ یہاں لکھیں