تاڑی پینا کیسا

*🕯 « احــکامِ شــریعت » 🕯*
-----------------------------------------------------------
*📚 تاڑی پینا کیسا؟ 📚*
➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖

السلام علیکم ورحمۃ اللہ
کیافرماتے ہیں علمائے کرام اس کے بارے میں کہ تاڑی پینا کیسا ہے برائے مہربانی جواب عنایت فرمائیں۔
*ساںٔل: محمد عامر حسین*
➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖

*وَعَلَيْكُم السَّلَام وَرَحْمَةُ اَللّٰهِ وَبَرَكاتُهُ‎*

*الجواب :* تاڑی فی نفسہ ایک درخت کا عرق ہے جب تک اس میں جوش و سکر نہ آوے طیب و حلال ہے جیسے شیرہٕ انگور ۔
لوگوں کا بیان ہے کہ اگر کورا گھڑا وقت مغرب باندھیں اور وقت طلوع اتار کر اسی وقت استعمال کریں تو اس میں جوش نہیں آتا ۔اگر یہ امر ثابت ہو تو اس وقت تک وہ حلال وطاہر ہوتی ہے جب جوش لا ناپاک وحرام ہوٸ ۔
مگر اس میں تنقیح طلب یہ امر ہے کہ آیا حرارت ہوابھی چند گھنٹے یا چند پہر ٹھرنے کے بعد اس عرق میں جوش و تغیر لاتی ہے یا نہیں ؟
اگر ثابت ہو تو شام کے وقت تاڑی چند پیڑوں سے بقدر معتد بہ نکال کر کسی ظرف میں بند کرکے صبح تک رکھ چھوڑیں تو ہر گز متغیر نہ ہوگی جب تک آفتاب نکل کردیر تک دھوپ سے اس میں فعل نہ کرے جوش نہیں لاتی ۔تو اس صورت میں وہ بیان مذکور ضرور پایہٕ ثبوت کو پہنچےگا ، ورنہ صراحةً معلوم ہے کہ شام کو جو گھڑا لگایا جاۓ تاڑی اس میں صبح تک بتدریج آیا کرےگی تو وہ اجزإ کہ اول شام سے آۓ تھے طول مدت کے سبب حرارت ہو اسے ان کا تغیر مظنون ہے۔
اور جوش وتغیر محسوس نہ ہونا اس وجہ سے ہے کہ وہ اجزإ جنہیں مدت اس قدر نہ گزرے کہ ہنوز تغیر کی حد تک نہ پہنچے کثیر وغالب ہیں اس تقدیر پر اس سے احتراز میں سلامتی ہے۔

*(📕فتاویٰ رضویہ قدیم ج ٩ص ٢٢٦)*
*(📚بحوالہ فرمودات اعلی ٰ حضرت صفحہ ٢٥٢ مطبع ایڈوانس پرنٹنگ اینڈ پبلشنگ دہلی)*

*واللہ تعالیٰ اعلم ورسولہ*
➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖

*✍🏻کتبـــــــــــــــــــہ:*
*محمد مشرف اعظم صاحب قبلہ مد ظلّہ العالی والنورانی گریڈیہ*
*+918240046434*

*✅الجواب صحیح والمجیب نجیح اسرار احمد نوری بریلوی خادم التدریس والافتاء مدرسہ عربیہ اہل سنت فیض العلوم کالا ڈھونگی ضلع نینی تال اتراکھنڈ*
➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے