شیخ الاسلام مفتی قوام الدین محمد کشمیری رحمۃ اللہ علیہ

*📚 « مختصــر ســوانح حیــات » 📚*
-----------------------------------------------------------
*🕯شیخ الاسلام مفتی قوام الدین محمد کشمیری رحمۃ اللہ علیہ🕯*
➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖

*نام و نسب:* 
*اسمِ گرامی:* مفتی قوام الدین محمد۔
*لقب:* شیخ الاسلام، قاضیِ کشمیر۔ 
*سلسلہ نسب اسطرح ہے:* شیخ الاسلام مفتی قوام الدین محمد ،بن مولانا سعد الدین صادق ،بن مولانا معز الدین امان اللہ شہید، بن مولانا خیر الدین ابو الخیر کشمیری۔ (علیہم الرحمہ)

*تاریخِ ولادت:* آپ علیہ الرحمہ بروز ہفتہ، 24/شعبان المعظم 1152ھ کو پیدا ہوئے۔

*تحصیلِ علم:* حفظِ قرآن مجید کے بعد شیخ رحمت اللہ اور ملامقیم السنۃ ٹوپی گر، اور اخوند نورالہدیٰ ٹوپی گر، کی خدمت میں حاضر ہوئے، اور کم عمری میں تمام علوم و فنون حاصل کر لیے۔ حدیث و قرأت کی اجازت میر قاری، تلمیذ شیخ القراء اور حاجی عبدا لولی طرخانی، تلمیذ شیخ ابو الحسن سندھی مدنی اور حاجی نعمت اللہ نوشہری اور بابا محمد محسن پلچمری تلمیذ مولوی امان اللہ شہید سے حاصل کی، اور زمانے کے علماء میں ممتاز ہوئے۔

*بیعت و خلافت:* آپ نے ان کاملین سے روحانی استفادہ فرمایا: 
شاہ زین العابدین قادری، میاں زکریا لاہوری، شیخ الاسلام احمد اکہرلی وغیرہ سے بہت سے فوائد حاصل کر کے خواجہ عبد الرحیم پنچکمان کی خدمت میں حاضر ہوکر بیعت ہوئے اور 24 سال تک ان سے فیض حاصل کرتے رہے۔

*سیرت و خصائص:* قاضیِ اسلام، فقیہ الاسلام، جامع علوم ِ اسلامیہ، مفتیِ کشمیر حضرت علامہ مولانا مفتی قوام الدین محمد کشمیری رحمۃ اللہ علیہ۔
آپ علیہ الرحمہ اپنے زمانہ کے عالم، فاضل، محدثِ کامل، جید فقیہ، جامع کمالاتِ ظاہری و باطنی تھے۔ بہت قلیل عرصے میں تمام علوم ِ مروجہ کی تکمیل کرکے اپنے وقت کے جید علماء کی صف میں شامل ہوگئے، بلکہ ان سے سبقت لے گئے۔ اور اشارۂ غیبی سے خانقاہ سید محمد امین اویسی علیہ الرحمہ میں ہنگامۂ درس و تدریس گرم کیا۔ بہت سے لوگ آپ سے مستفید ہوئے۔ علاقۂ کشمیر کی قضاء آپ کے سپرد ہوئی، اور پھر وہاں کے شیخ الاسلام کے منصب ِ عظمیٰ پر فائز ہوئے۔ لیکن درس و تدریس، افتاء و قضاء اور دیگر مصروفیات کے باوجود ذکر و اذکار مراقبہ و مجاہدہ میں کوئی فرق نہیں آنے دیا۔ 
حضرت نے ایک کتاب "صحائف ِسلطانی" تصنیف فرمائی ہے، جس میں ساٹھ علوم کا بیان ہے۔

*وصال:* بروز جمعۃ المبارک،9/ذوالقعدہ 1219ھ، بمطابق ۔12/مارچ 1802 کو وصال ہوا۔

*ماخذ و مراجع:* حدائق الحنفیہ۔ تذکرہ علمائے ہند۔

➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖
*المرتب⬅ محــمد یـوسـف رضــا رضــوی امجــدی 📱919604397443*
➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے