جان ایمان

جان ایمان
(یومِ ولادت رضا(١٠شوال) کی مناسبت سے)
*تعلیمات: تحفظ ناموس رسالت*
اللہ تعالیٰ ارشاد فرماتا ہے:قُلْ اِنْ كَانَ اٰبَآؤُكُمْ وَ اَبْنَآؤُكُمْ وَ اِخْوَانُكُمْ وَ اَزْوَاجُكُمْ وَ عَشِیْرَتُكُمْ وَ اَمْوَالُ اﰳقْتَرَفْتُمُوْهَا وَ تِجَارَةٌ تَخْشَوْنَ كَسَادَهَا وَ مَسٰكِنُ تَرْضَوْنَهَاۤ اَحَبَّ اِلَیْكُمْ مِّنَ اللّٰهِ وَ رَسُوْلِهٖ وَ جِهَادٍ فِیْ سَبِیْلِهٖ فَتَرَبَّصُوْا حَتّٰى یَاْتِیَ اللّٰهُ بِاَمْرِهٖؕ-وَ اللّٰهُ لَا یَهْدِی الْقَوْمَ الْفٰسِقِیْنَ۠(۲۴)
اے نبی تم فرمادوکہ اے لوگو!اگرتمہارے باپ،تمہارےبیٹے،تمہارے بھائی،تمہاری بیبیاں،تمہاراکنبہ،تمہاری کمائی کے مال اور وہ سوداگری جس کے نقصان کا تمہیں اندیشہ ہے اور تمہاری پسند کے مکان،ان میں کوئی چیز بھی اگرتم کو اللہ اوراللہ کے رسول صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم اوراس کی راہ میں کوشش کرنے سے زیادہ محبوب ہے توانتظاررکھویہاں تک کہ اللہ اپناعذاب اتاردے اوراللہ تعالیٰ بے حکموں کو راہ نہیں دیتا"(سورۂ توبہ)
اعلیٰ حضرت امام اہلسنت،سیدناالشاہ امام احمد رضا قدس سرہٗ العزیز اس آیت کی تفسیر میں لکھتے ہیں:
*اس آیت سے معلوم ہواکہ جسے دنیا جہاں میں کوئی معزز،کوئ عزیز،کوئ مال،کوئ چیز،اللہ ورسول سےزیادہ محبوب ہووہ بارگاہ الٰہی سے مردودہے،اللہ اسے اپنی طرف راہ نہ دے گا،اسے عذاب الٰہی کے انتظار میں رہنا چاہیے۔والعیاذباللہ تعالیٰ۔*
تمہارے پیارے نبی صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم فرماتے ہیں:
*تم میں کوئی مسلمان نہ ہوگا جب تک میں اسے اس کے ماں باپ اولاداورسب آدمیوں سے زیادہ پیارانہ ہوں،صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم۔*(صحیح بخاری وصحیح مسلم)
اعلیٰ حضرت رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں:اس حدیث نے تو یہ بات صاف فرمادی کہ جو حضور اقدس صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم سے زیادہ کسی کو عزیز رکھے،ہرگزمسلمان نہیں۔
*مسلمانو،کہو! محمد رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کوتمام جہان سے زیادہ محبوب رکھنامدارایمان ومدارنجات ہوا یانہیں؟کہوہوااورضرورہوا۔یہاں تک تو سارے کلمہ گوخوشی خوشی قبول کر لیں گے کہ ہاں ہمارے دل میں محمدرسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کی عظیم عظمت ہے ۔ہاں ہاں ماں باپ اولادسارے جہان سے زیادہ ہمیں حضورکی محبت ہے۔بھائیو!خداایساہی کرے مگرذراکان لگا کر اپنے رب کاارشاد سنو:*
الٓمّٓۚ(۱)اَحَسِبَ النَّاسُ اَنْ یُّتْرَكُوْۤا اَنْ یَّقُوْلُوْۤا اٰمَنَّا وَ هُمْ لَا یُفْتَنُوْنَ(۲)
"کیالوگ اس گھمنڈ میں ہیں کہ اتناکہہ لینے پرچھوڑدیۓ جائیں گے کہ ہم ایمان لائے اور ان کی آزمائش نہ ہوگی"۔
(تمہیدایمان:3.4رضااکیڈمی،ممبئ)
جاری۔۔۔
اللہ کی سرتابقدم شان ہیں یہ
ان سانہیں انسان وہ انسان ہیں یہ۔
قرآن تو ایمان بتاتاہے انھیں
ایمان یہ کہتا ہے میری جان ہیں یہ۔
*ترسیل:*
محمد اسلم رضا قادری اشفاقی
{رکن: سنی ایجوکیشنل ٹرسٹ}
باسنی ناگور شریف۔
7شوال المکرم 1441ھ

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے