🖊️سوال۔کیا فرماتے ہیں علماء دین و مفتیان شرع متین مسئلہ ذیل میں کہ ایک شخص نے اپنے مرحومین کے ایصال ثواب کیلئے مسجد میں پانی کا بورویل کراکے اسکو مسجد میں وقف کیا۔
تو کیا بغیر اجرت کے اس پانی کو لوگ اپنی ضرورت کیلئے استعمال میں لا سکتے ہیں ۔؟
دلائل براہین کی روشنی میں معقول جواب سے نواز یں اور شکریہ کا موقع عنا یت فرما کر عنداللہ ماجور ہوں
🌹سائل :- خاکپائے علماےکرام محمد رابع القمر انصاری قادری مقام ڈمراواں بانکا بہار🌹
🌀___________💙🌀💙___________🌀
🔷""'''"""""""""""""""""""🔷
🍁وعليكم السلام ورحمۃاللہ وبرکاتہ🍁
🕋بسم اللہ الرحمن الرحیم🕋
✍الجواب۔ بعون اللہ الملک العلام
صورت مسئولہ میں حکم یہ ہے کہ جس شخص نے اپنے مرحومین کے نام سے ایصال ثواب کے لئے بوریل(موٹر)مسجد کے نام وقف کردیاتو وہ خاص مسجد کی ملکیت ہوگئی اور اسے مسجد ہی کے مصرف میں صرف (خرچ)کرنا واجب ہے ۔ مثلاََ جونمازیوں کی طہارت کے لئے ہے۔اس کے علاوہ دوسری غرض میں صرف کرنا حرام وگناہ ہے۔
🌹"فتاوی رضویہ"میں ہے👇
"المراد بہ الماء المسبل بمال الوقف کماءالمدارس والمساجد والسقایات التی تملئو من اوقافھا فان ھذالماءلایملکہ احد ولایجوز صرفہ الا الی جھۃ عینھا الواقف اھذا ھو حکم الوقف اھ "
📗جلداول" کتاب الطھارۃ " باب المیاہ " صفحہ نمبر ۴۱۹۔۔۔۔۔
📘"الاشباه والنظائر"میں ہے👇
" شرط الواقف كنص الشارع أى فى وجوب العمل به.اه"
🖊️(ترجمہ)واقف کی شرط نص شارع علیہ السلام کی طرح واجب العمل ہے۔
📙صفحہ نمبر ۱۶۳۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
صاحب بہار شریعت حضرت علامہ مفتی امجد علی اعظمی نوراللہ مرقدہ تحریر فرماتے ہیں "مسجد کی اشیاء مثلاََ لوٹا چٹائی وغیرہ کو کسی دوسری غرض میں استعمال نہیں کر سکتے مثلاََ لوٹے میں پانی بھرکر اپنے گھر لے جانہیں سکتے اگرچہ یہ ارادہ ہوکہ پھر واپس کرجاؤں گا اس ک چٹائی اپنے گھر یاکسی دوسری جگہ بچھانا ناجائز ہے۔ یونہی مسجد کے ڈول رسی سے اپنے گھر کے لئے پانی بھرنا یاکسی چھوٹی سے چھوٹی چیز کو بےموقع اور بے محل استعمال کرنا ناجائز ہے "
📚 جلددوم"حصہ دہم(۱۰)مسجد کا بیان" صفحہ نمبر ۵۶۲/۵۶۱،
👑👑👑👑👑👑👑👑👑👑👑👑
(((((((((نوٹ))))))))))👇
لہذا اس قاعدہ کلیہ شرعیہ کا واضح مطلب یہی ہوا کہ وقف کرنے والوں نے جن مقصد کے لئے شی کو وقف کیاہے اس کے علاوہ میں وقف کی ہوئی شی کو اجرت دےکر یا بلا اجرت دونوں صورتوں کو استعمال میں لانا ہرگز درست نہیں ہے ۔ البتہ واقف نے بغیر کسی قید کے وقف کیا اور وہاں کا عرف بھی یہی ہے کہ مسجد کے علاوہ بھی استعمال کیا جاتا ہے تو کرسکتے ہیں ورنہ واقف کے اجازت کے بغیر استعمال نہیں کر سکتے ہیں۔
🌀___________💙🌀💙___________🌀
🕋واللہ تعالی اعلم وعلمہ اتم واحکم🕋
🔷""'''"""""""""""""""""""🔷
(((((((✍️شرف قلم )))))))))
عبدہ العاصی الفقیر محمدامتیازعالم رضوی مجاہدی عفی عنہ بحمدہ المصطفی ﷺ
مقیم حال شہرنشاط بھاگلپور بہار(الہند)
۴/ویں شب/ذی القعدہ ۱۴۴۱ھ بمطابق ۲۵//جون/ ۲۰۲۰ء
🎾🎾🎾🎾🎾🎾🎾🎾🎾🎾🎾🎾
0 تبصرے
اپنا کمینٹ یہاں لکھیں