*🖊️کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ حکومت کی طرف سے بڑے کی قربانی کرنے میں اگر کوئی پروبلم ہو تو کیا رات میں قربانی کر سکتے ہیں کہ نہیں*
*جواب ضرور عنایت فرمائیں*
*گدائے حضور تاج الشریعہ*
*🖍️محمد امین رضا لکھیم پوری*
🌀___________💙🌀💙___________🌀
🔷""'''"""""""""""""""""""🔷
*🍀وعليكم السلام ورحمۃاللہ وبرکاتہ🍀*
*🕋بسم اللہ الرحمن الرحیم🕋*
*✍الجواب بعون الملک العلام*
*صورت مسئولہ میں حکم یہ ہے کہ ایام قربانی کی راتوں میں قربانی کرنا جائز ہے مگر مکروہ تنزیہی ہے*
*🌹حضورحکیم الامت حضورصدرالشریعہ بدرالطریقہ مفتی امجد علی اعظمی نوراللہ مرقدہ تحریر فرماتے ہیں* *"کہ دسویں کے بعددونوں راتیں ایام نحر میں داخل ہیں ان میں بھی قربانی ہوسکتی ہے مگر ذبح کرنا مکروہ ہے*
*📘بہارشریعت"جلد۱۵"صفحہ ۳۳۶*
*🌹درمختار* میں ہے *" کرہ تنزیھا الذبح لیلا لاحتمال الغلط"* *غلطی کے احتمال کی وجہ سے رات کو ذبح کرنا مکروہ تنزیہی ہے*
*📓جلدنہم"باب الاضحیۃ"صفحہ ۴۶۳*
*📗بحرالرائق"جلدنہم"صفحہ ۳۲۲*
*🌹اعلحضرت کنزالکرامت الشاہ امام احمدرضا خان فاضل بریلوی نوراللہ مرقدہ تحریر فرماتے ہیں کہ* *" رات کو ذبح کرنا اندیشہ غلطی کے باعث مکروہ تنزیہی خلاف اولی ہے پھر کراہت اس فعل میں ہے ذبح اگر صحیح ہوجاے ذبیحہ میں کچھ کراہت نہیں*،،، *"لتبیین ان الغلط لم یقع اھ"*
*📒فتاوی رضویہ"جلدہشتم"صفحہ ۳۱۵*
*📚الفتاوی الھندیۃ"جلدپنجم" کتاب الاضحیۃ" صفحہ ۲۹۵*
🌀___________💙🌀💙___________🌀
🔷""'''"""""""""""""""""""🔷
*🕋واللہ تعالی اعلم وعلمہ اتم واحکم🕋*
🔷""'''"""""""""""""""""""🔷
*(((((((✍️شرف قلم )))))))))*
*عبدہ العاصی الفقیر محمدامتیازعالم رضوی مجاہدی عفی عنہ بحمدہ المصطفی ﷺ*
*مقیم حال شہرنشاط بھاگلپور بہار(الہند)*
*🗓️۸/ذوالحجہ ۱۴۴۱ھ بمطابق ۳۰/جولائی ۲۰۲۰ء*
🎾🎾🎾🎾🎾🎾🎾🎾🎾🎾🎾🎾
0 تبصرے
اپنا کمینٹ یہاں لکھیں