کھانا کھانے سے پہلے اور بعد میں نمکین کھانا مسنون و مستحب ہے؟

*🕯        «    احــکامِ شــریعت     »        🕯*
-----------------------------------------------------------
*📚کھانا کھانے سے پہلے اور بعد میں نمکین کھانا مسنون و مستحب ہے؟📚*
➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖

اَلسَلامُ عَلَيْكُم وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ‎
حضور والا اس مسٸلہ میں رہنمائی فرمائیں کہ کھانا کھانے سے پہلے اور بعد میں نمک کھانا کیسا ہے مع حوالہ جواب عنایت فرمائے ایک شخص نے دلیل مانگی ہے اور اگر حدیث شریف عبارت کے ساتھ ہو تو بہت بہت مہربانی ہوگی۔

*سائل: غلام غوث*
➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖

*وعلیکم السلام ورحمة اللّٰه وبرکاته*

*اللھم ھوالھادی الی الصواب* کھانا تناول کرنے سے پہلے اور تناول کرنے کے بعد نمک چکھنا مسنون ہے۔
ایک مسلمان کے لئے سب سے بڑا فائدہ ہے یہ کہ اس سے سنت پر عمل آوری ہوتی ہے۔
*( 📗چنانچہ البحرالرائق جلد٩ )*
*( 📔کتاب الکراہیہ فصل فی الاکل والشرب ص ٣٣٧ میں ہے )*

*ومن السنۃ ان یبدابالملح ویختم بالملح "*
سنت یہ ہے کہ کھاتے وقت نمک سے شروع کرے اور نمک پر ختم کرے۔۔

📄جیسا کہ میرے آقا اعلىٰ حضرت امامِ اہلسنت رضی اللہ عنہ ایک بار اِعتکاف میں تھے تو آپ کى خدمت میں سحری میں کھانے کے لیے فیرنى اور چٹنى پىش کى جاتى تھى تو جو لانے والے خادم تھے وہ اس حوالے سے سوچتے رہتے تھے بلاخر انہوں نے ایک دن آپ سے  پوچھ ہی لیا  کہ حضور ! یہ چٹنى اور فیرنى کا کیا میل ہے ؟اس لیے کہ چٹنى تو لوگ  بَریانى ، پلاؤ یاروٹى سے کھاتے ہیں ۔ فیرنی کسٹرڈ سے ملتی جلتی ایک آئٹم ہے جو غالباً دودھ اور پسے ہوئے چاول یعنی چاول کے آٹے سے بنتی ہے اور اس میں چینى بھی ہوتى ہے۔ اس میں چینی کی جگہ شہد بھى ڈال سکتے ہىں بلکہ شہد ڈالنا اچھا ہے کیونکہ سفید چىنى نقصان دہ ہوتی ہے۔ بہرحال جب خادم نے سُوال کیا کہ فیرنى اور چٹنى کا کیا مىل ہے ؟ تو میرے آقا امام اہل سنت نے وضاحت فرمائى کہ میں فیرنى کھانے سے پہلے تھوڑى سی چٹنى کھا لیتا ہوں اور پھر فیرنى کھانے کے بعد بھی چٹنى کھا لیتا ہوں اور چٹنى میں نمک ہوتا ہے تو اس طرح میرى اول و آخر نمکین کھانے کى سنَّت ادا ہو جاتى ہے۔
*( 📕حیات اعلی حضرت جلداول ص ١٠٧ مکتبہ المدینہ )*

📌نیز اس تعلق سے صدرالشریعہ بدرالطریقہ مفتی امجد علی اعظمی علیہ الرحمہ فرماتے ہیں۔۔۔
کھانے کی ابتدا نمک سے کی جائے اور ختم بھی اسی پر کریں اس سے ستر بیماریاں دفع ہو جاتی ہیں۔

*( 📘اسلامی اخلاق وآداب جلداول ص ٤١ فرید بکڈپو اسٹال اردوبازار لاہور )* 

🔎علاوہ ازیں طبی نقطہ نظر سے اس کے  فوائد بھی ہیں نمک کے اندر بھوک پید اکرنے والے اجزاء ہوتے ہیں جب آدمی نمک چکھتا ہے تو لعاب پیدا کرنے والے غدود بالفور ہاضم غذا رطوبت مہیا کرتے ہیں، اس کی وجہ سے غذا لذیذ معلوم ہوتی ہے، نعمت خداوندی کی قدر دانی ہوتی ہے اور غذا ہضم ہونے میں سہولت ہوتی ہیں اسی طرح کھانے کے بعد نمک چکھنے کی وجہ سے جمی ہوئی روغنیات ختم ہو جاتی ہیں۔

*واللہ اعلم وعلمہ احکم واتم*
➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖

*✍🏻کتبــــــــــــــــــــــہ:*
*حضرت علامہ و مولانا امجد رضا امجدی صاحب قبلہ مدظلہ العالی والنورانی سیتامڑھی بہار۔*
*+917542079555*


*✅الجوابــــــ صحیح والمجیبـــــ نجیح فقط محمد امجد علی نعیمی، رائےگنج اتر دیناج پور مغربی بنگال، خطیب وامام مسجدنیم والی مرادآباد اترپردیش الھند۔*
➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے