-----------------------------------------------------------
*📚اگر کسی شخص کی شہادت کی انگلی نہ ہو، تو وہ التحیات میں "اشھد ان لا الہ" پر کس طرح اشارہ کرے ؟📚*
➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖
السلام علیکم ورحمۃ اللہ تعالیٰ وبرکاتہ.
علماء کرام کی بارگاہ میں میرا ایک سوال عرض ہے کہ اگر کسی بندے کی شہادت کی انگلی نہ رہے تو نماز میں کیا کرے ؟جواب عنایت فرمائیں حوالہ کے ساتھ مہربانی ہوگی۔
*سائل : محمد مقصود عالم حمیدی اتر دیناجپور بنگال۔*
➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖
*وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ*
*الجواب:*
صورت مستفسرہ میں جس بندے کی شہادت کی انگلی نہ ہو یا نہ رہے تو وہ التحیات پڑھتے وقت *"اشھد ان لا الہ"* پر کسی اور انگلی سے اشارہ نہ کرے بلکہ یونہی بغیر اشارہ کئے نماز پڑھے اسکی نماز بلا کراہت ہوجائے گی اس لئے کہ التحیات میں *"اشھد ان لا الہ"* اشارہ کرنا ضروری نہیں ہے -
📑جیساکہ فتاوی ھندیہ میں ہے کہ *" و اذا انتھی الی قولہ اشھد ان لا الہ الا اللہ یشیر بالمسبحۃ والمختار أنہ لا یشیر کذا فی الخلاصۃ و علیہ الفتوی کذا فی المضمرات ناقلا عن الکبریٰ و کثیر من المشائخ لا یرون الاشارۃ و کرھھا فی منیۃ المفتی کذا فی التبین " اھ*
*(📚 ج:1/ ص:75//76/ الفصل الثالث فی سنن الصلاۃ و آدابھا و کیفیتھا / بیروت)*
*واللہ تعالیٰ اعلم*
➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖
*✍🏻کتبـــــــــــــــــــــہ:*
*حضرت علامہ مفتی محمد اسرار احمد نوری بریلوی صاحب قبلہ مدظلہ العالی والنورانی خادم التدریس و الافتاء مدرسہ عربیہ اہل سنت فیض العلوم کالا ڈھونگی ضلع نینی تال اتراکھنڈ۔*
*+919756464316*
*✅الجواب صحیح والمجیب نجیح: حضرت مفتی محمد احمد نعیمی صاحب قبلہ چترویدی نئی دہلی۔*
*✅الجوابــــــ صحیح والمجیبـــــ نجیح: فقط محمد امجد علی نعیمی، رائےگنج اتر دیناج پور مغربی بنگال، خطیب و امام مسجد نیم والی مرادآباد اترپردیش الھند۔*
*✅الجواب صحیح و المجیب نجیح: حضرت مولانا محمد جابرالقادری رضوی صاحب قبلہ مسجد نور جاجپور اڑیسہ۔*
➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖
0 تبصرے
اپنا کمینٹ یہاں لکھیں