کہ اگر کوئ اپنے گھر میں کسی بزرگ کے نام سے چراغ جلائے اس نیت سے کہ اگر میں اس کو ۴١ دن جلاوں گا تو تو میری فلاں مراد پوری ہو جائے گی تو چراغ جلانا کیسا ہے اور اس چراغ جلانے والے پر شریعت کا کیا حکم ہے ؟

🖍️سوال۔کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں 
کہ اگر کوئ اپنے گھر میں کسی بزرگ کے نام سے چراغ جلائے اس نیت سے کہ اگر میں اس کو ۴١ دن جلاوں گا تو تو میری فلاں مراد پوری ہو جائے گی تو چراغ جلانا کیسا ہے اور اس چراغ جلانے والے پر شریعت کا کیا حکم ہے ؟
حوالہ کے ساتھ جواب عنایت فرمائیں 
جلد عین کرم ہوگا 
🌹سائل محمد امین رضا لکھیم پوری🌹

🌀___________💙🌀💙___________🌀
                         🔷""'''"""""""""""""""""""🔷
🕋بسم اللہ الرحمن الرحیم🕋
✍الجواب۔ ھوالھادی الی الصواب۔
صورت مسئولہ میں حکم شرع یہ ہےکہ آج کل اس کا کافی رواج ہو گیاہے کی کسی بزرگ کے نام کا چراغ جلا کراس کے سامنے بیٹھتے ہیں یہ غلط ہے ۔
👈ہاں اگر چراغ جلانے کا کوئی مقصد ہو کہ اس سے کسی راہ گیر وغیرہ کو فائدہ پہونچے یا دینی تعلیم حاصل کرنے پڑھنے پڑھانے والوں کو راحت ملے یا کسی جگہ ذکر و شکر عبادت و تلاوت کرنے والوں کو اس سے نفع پہونچے 
تو ایسی روشنیاں کرنا بلا شبہ جائز ہے بلکہ ثواب ہے اور جب اس میں ثواب ہے تو اس سے کسی بزرگ کی روح پاک کو ثواب پہونچانے کی نیت بھی کی جا سکتی ہے 
اعمال اور وظائف کی کتابوں میں جو آسیب وغیرہ کے علاج کے لیے چھوٹا چراغ اور بڑا چراغ 
روشن کر نے کے لیے رکھا ہے وہ الگ چیز ہے کسی بزرگ کے نام سے نہیں روشن کیا جاتا ۔
👑👑👑👑👑👑👑👑👑👑👑👑
                 (((((((نوٹ)))))))👇
(الحاصل)لہذا فلاں بزرگ کے نام پر چراغ جلا کر اس کے سامنے بیٹھنے اور منت وغیرہ کا معمول بناکر اس کو اصلیت قرار دینا تو یہ بے سند بے ثبوت بے مقصد ہے اور بے اصل ہے
📗جیساکہ حدیث مبارکہ میں ہے👇
حضور سیدعالم ﷺ نے فرمایا
"من احدث فی امرنا ھذامالیس منہ فھورد "
🖊️(ترجمہ)جو ہمارے دین میں کوئی ایسی بات نکالے جس کی اس میں اصل نہ ہوتو وہ مردود ہے،
📘غلط فہمیاں اور ان کی اصلاح "صفحہ نمبر ۱۹۷/۱۹۸،،،،،،،،
🌀___________💙🌀💙___________🌀

    🕋واللہ تعالی اعلم وعلمہ اتم واحکم🕋
                         🔷""'''"""""""""""""""""""🔷
         (((((((✍️شرف قلم )))))))))
عبدہ العاصی الفقیر محمدامتیازعالم رضوی مجاہدی عفی عنہ بحمدہ المصطفی ﷺ
 مقیم حال شہرنشاط بھاگلپور بہار(الہند)
۹/ذی القعدہ " ۱۴۴۱ھ بمطابق ۱/جولائی/ ۲۰۲۰ء
🎾🎾🎾🎾🎾🎾🎾🎾🎾🎾🎾🎾

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے