کیا چچا زاد بہن سے نکاح ہو سکتا ہے؟

*🕯        «    احــکامِ شــریعت     »        🕯*
---------------------------------------
*📚کیا چچا زاد بہن سے نکاح ہو سکتا ہے؟📚*
➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖

السلام علیکم ورحمۃ اللہ تعالیٰ وبرکاتہ

مسئلہ یہ ہے کہ کیا چچا زاد بہن سے نکاح ہوسکتا ہے جواب حوالہ دیکر عنایت فرمائیں۔
*سائل: عبد القیوم بدایونی*
➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖

*وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ*

*الجواب* چچا زاد بہن اسی طرح پھوپی زاد بہن, ماموں زاد بہن, اور خالہ زاد بہن سب سے نکاح حلال ہے جبکہ اور کوئی مانع نکاح مثل رضاعت یا مصاہرت قائم نہ ہو -

📑جیساکہ مجدد اعظم سیدی سرکار اعلی حضرت الشاہ امام احمد رضا خان محدث بریلوی رضی عنہ ربہ القوی فتاوی رضویہ میں بحوالہ درمختار تحریر فرماتے ہیں کہ *" حلال بنت عمہ و عمتہ و خالہ و خالتہ لقولہ تعالیٰ "*
*" و احل لکم ماوراء ذالکم "*
یعنی چچا, پھوپھی, ماموں, اور خالہ کی لڑکیاں حلال ہیں کیونکہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ محرمات کے ماسوا سب عورتیں تمہارے لئے حلال ہیں " اھ
*(📚 فتاوی رضویہ ج:11/ص:416/ محرمات کا بیان / دعوت اسلامی)*

*واللہ تعالیٰ اعلم*
➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖

*✍🏻کتبــــــــــــــــــہ:*
*حضرت علامہ مفتی محمد اسرار احمد نوری بریلوی صاحب قبلہ مدظلہ العالی والنورانی خادم التدریس والافتاء مدرسہ عربیہ اہل سنت فیض العلوم کالا ڈھونگی ضلع نینی تال اتراکھنڈ۔*
*+919756464316*

*✅الجواب صحیح والمجیب نجیح: خلیفئہ حضور تاج الشریعہ حضرت مفتی سید شمس الحق برکاتی مصباحی صاحب قبلہ۔*
*✅الجواب صحیح والمجیب نجیح: حضرت مولانا محمد امجد رضا امجدی صاحب قبلہ سیتامڑھی بہار۔*
*✅الجواب صحیح والمجیب نجیح: حضرت مولانا محمد معصوم رضا صاحب قبلہ منگلور۔*
*✅الجواب صحیح وصواب: حضرت مفتی محمد امین قادری رضوی صاحب قبلہ دیوان بازار مراداباد یوپی۔*
*✅الجوابــــــ صحیح والمجیبـــــ نجیح فقط: محمد امجد علی نعیمی، رائےگنج اتر دیناج پور مغربی بنگال، خطیب وامام مسجدنیم والی مرادآباد اترپردیش الھند*
➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے