Header Ads

شرمگاہ کو چھونے سے وضو کا کیا حکم

*🕯 « احــکامِ شــریعت » 🕯*
-----------------------------------------------------------
*📚شرمگاہ کو چھونے سے وضو کا کیا حکم📚*
➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖

السلام عليكم..
علماء کی بارگاہ میں ایک سوال ہے۔
وضو کے بعد اپنے شرمگاہ کو ہاتھ لگانےسے کیا وضو ٹوٹ جائگا۔۔
جزاک اللہ خیرا
 *ساٸل: اصغر علی منگلور کرناٹک*
ـــــــــــــــــــــ❣♻❣ــــــــــــــــــــــ

*و علیکم السلام و رحمتہ اللّٰہ وبرکاتہ*

*الجواب بعون الملک الوہاب* صورت مسٶلہ میں شرمگاہ کو چھونے سے وضو نہیں ٹوٹتا ہے 

📃جیسا کہ وہ اقول صحابہ و تابعین و فقہاۓ کرام سے ثابت ہے  
*قال محمد اخبرنا ابراھیم بن محمد المدنی اخبرنا صالح مولیٰ التوأمة عن ابن عباس ( رضی اللہ عنھم اجمعین ) قال لیس فی مس الذکر وضوء انتہی ““* یعنی ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے فرمایا کہ شرمگاہ چھونے کے بعد وضو کی ضرورت نہیں اسی طرح متعدد صحابہ و تابعین رضوان اللہ علیھم کا قول ہے 

📌دوسری جگہ امام محمد رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں *”” لا وضوء فی مس الذکر وھو قول ابی حنیفة و فی ذالک آثار کثیرة انتہی““*
*( 📚مٶطا الامام محمد رحمتہ اللہ علیہ ص ٥١ مجلس برکات )*


*واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب*
ـــــــــــــــــــــ❣♻❣ــــــــــــــــــــــ

*✍🏻کتبــــــــــــــــــــــــــــــــــــہ:*
*حضرت مولانا محمد مشاہد رضا حشمتی صاحب قبلہ مدظلہ العالی والنورانی خادم التدریس جامعتہ ریاض الجنتہ رام پور کیمری* 
*+919720751982*

*✅الجواب صحیح والمجیب نجیح: خلیفئہ حضور تاج الشریعہ حضرت مفتی سید شمش الحق برکاتی مصباحی صاحب قبلہ۔*

*✅الجواب صحیح والمجیب نجیح: حضرت مولانا محمد امجد رضا امجدی صاحب قبلہ سیتامڑھی بہار۔*
➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے