محرم الحرام میں دس روز تک سوگوار رہنا ناجائز وممنوع ہے

محرم الحرام میں دس روز تک سوگوار رہنا ناجائز وممنوع ہے

〰️〰️〰️〰️〰️〰️〰️〰️〰️〰️〰️
〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰
*📝ســــــوال ــــــــ*
*السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ*‎، 
 علماء کرام کی بارگاہ میں سوال عرض ہے کہ محرم الحرام کی پہلی تاریخ سے دس تاریخ تک بال کٹوانا اور ناخن تراشنا اور بستر سلنا اور سوگ منانا کیسا ہے مکمل قرآن مجید کی روشنی میں حوالہ کے ساتھ جواب دیکر شکریہ کا موقع دیں مہربانی ہوگی 

*☘ سائل محمد رجن خان☘️*
〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰
〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰
*وعلیکم السلام ورحمتہ اللہء وبرکاتہ*
*📝الجواب اللھم ھدایۃ الحق والصواب*
    صورت مسئولہ میں سوگ کے علاوہ باقی چیزیں جائز ہے 
یعنی بال کٹوانا ناخن تراشنا اور بستر سلنا یہ سب جائز ہے اس میں کوئی شرعی قباحت نہیں 

یکم محرم الحرام تا دس محرم الحرام سوگ کے متعلق حضور سرکار اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خان فاضلِ بریلوی علیہ الرحمہ تحریر فرماتے ہیں کہ*؛__________👇
📝محرم شریف میں دس روز تک سوگوار رہنا ممنوع وناجائز ہے-"

*📓👈((فتاویٰ رضویہ شریف جدید جلد 24 صفحه 508"))*

📖اور مزید فرماتے ہیں کہ-----👇
شریعت نے عورت کو شوہر کی موت پر چار مہینے دس دن سوگ کا حکم دیا ہے، اوروں کی موت کے تیسرے دن تک اجازت دی ہے، باقی حرام ہے, اور ہر سال سوگ کی تجدید تو کسی کے لیے اصلاً حلال نہیں-"

*📕👈((فتاویٰ رضویہ شریف جدید جلد 24 صفحه 495"))*

*📔👈[[ماخوذ؛ مختصر رسالہ 50 سوالات اور علماء اہلسنت کے جوابات صفحه 06"]]*


*🌿وَاللّٰہُ تَعالٰی اَعلَمُ باالصواب🌿*
〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰
*✍🏻کتبــــــــــــــــــــــــــــــــہ؛*
 *حضرت مولانا محمد عمران رضا ساغر صاحب قبلہ مد الظلہ العالی والنورانی علاقہ بہادر گنج ضلع کشن گنج (بہار) وخطیب وامام سنی نورانی مسجد ہسدرگہ چترادرگہ ضلع کرناٹک

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے