جہیز کا لینا دینا جائز ہے یا نہیں

*🕯 « احــکامِ شــریعت » 🕯*
-----------------------------------------------------------
*📚جہیز کا لینا دینا جائز ہے یا نہیں📚*
➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖

السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ 
علمائے کرام کی بارگاہ میں نہایت ادب سے گزارش ہے کہ جہیز لینا دینا جائز ہے یا نہیں ؟ جواب عنایت فرما کر شکریہ کا موقع دیں نوازش کرم ہوگا ۔ 
فقط والسلام
*المستفتی : محمد منیرالدین رضوی*
ــــــــــــــــــــــ💕♻💕ـــــــــــــــــــــــ

*وعلیکم السلام و رحمۃ اللّٰہ وبرکاتہ*

*الجواب* صورت مسئولہ کے متعلق حضور فقیہ ملت علیہ الرحمہ تحریر فرماتے ہیں کہ " لڑکا یا اس کے گھر والوں کا شادی کرنے کے لئے نقد روپیہ یا سامان جہیز مانگنا یا موٹر سائیکل وغیرہ کا مطالبہ کرنا حرام و ناجائز ہے اس لئے کہ وہ رشوت ہے 

*( 📕فتاوی عالمگیری ج 1 ص 306 میں ہے کہ )*
*" لو اخذ اھل المرأۃ شیئا عند التسلیم فللزوج ان یستروہ لانه رشوۃ کذا فی البحر الرائق " اھ*
یعنی عورت کے گھر والوں نے رخصتی کے وقت کچھ لیا تھا تو اسکے واپس لینے کا شرعاً حق ہے اس لئے کہ وہ رشوت ہے اور جب لڑکے سے لینا رشوت ہے تو لڑکی سے لینا بدرجہ اولیٰ رشوت ہے

📃اس لئے کہ آیت کریمہ ہے کہ *" ان تبتغوا باموالکم "* کے مطابق نکاح کے عوض مہر کی صورت میں شوہر پر مال دینا واجب بھی ہوتا ہے اور بیوی پر کسی بھی حال میں نکاح کے بدلے کوئی مال واجب نہیں ہوتا لہذا نکاح پر لڑکی یا اس کے گھر والوں سے مال وصول کرنا رشوت ہی ہے 

📄اور حدیث شریف میں ہے کہ *" لعن رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم الراشی و المرتشی " اھ*
یعنی حضور نے رشوت لینے والے اور دینے والے دونوں پر لعنت فرمائی ہے ۔

📑 یہ ترمذی ، ابو داؤد ، ابن ماجہ کی روایت ہے اور احمد بیہقی کی روایت میں ہے کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے رشوت لینے اور دینے والے کے درمیان واسطہ بننے والے پر بھی لعنت فرمائی ہے " اھ
*( 📚مشکوة شریف ص 226 )*

💕لہٰذا مسلمانوں پر لازم ہے کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی لعنت سے بچیں اور اپنی عاقبت خراب نہ کریں یعنی لڑکی والوں سے نکاح کے عوض کسی چیز کا مطالبہ نہ کریں اور مانگنے کی صورت میں لڑکی والے ان کو کچھ نہ دیں اور اگر نہ مانیں تو ان کے درمیان واسطہ نہ بنیں بلکہ ان کو ذلیل قرار دیں یہ حکم اس صورت میں ہے جب صراحتاً یا اشارتاً مطالبہ کیا جائے اور اگر اپنی خوشی سے دیا جائے تو شرعاً کوئی قباحت نہیں " اھ
*( 📚فتاوی فیض الرسول ج 2 ص 683 : حظر و اباحت کا بیان )*

*واللہ اعلم بالصواب*
ــــــــــــــــــــــ💕♻💕ـــــــــــــــــــــــ

*✍🏻کتبـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــہ:*
*شرف قلم: حضرت مولانا کریم اللہ رضوی صاحب قبلہ مدظلہ العالی والنورانی خادم التدریس دار العلوم مخدومیہ اوشیورہ برج جوگیشوری ممبئی۔*
*+917666456313*

*✅الجواب صحیح والمجیب نجیح: اسرار احمد نوری بریلوی خادم التدریس والافتاء مدرسہ عربیہ اہل سنت فیض العلوم کالا ڈھونگی ضلع نینی تال اتراکھنڈ۔*
*✅الجواب صحیح والمجیب نجیح: حضرت مولانا محمد معصوم رضا صاحب قبلہ منگلور۔*
➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے