Header Ads

نابالغ بچہ جانور ذبح کر سکتا ہے یا نہیں؟

*🕯 « احــکامِ شــریعت » 🕯*
-----------------------------------------------------------
*📚نابالغ بچہ جانور ذبح کر سکتا ہے یا نہیں؟📚*
➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖

السلام علیکم رحمۃ اللہ و برکاتہ
علماء کرام توجہ فرمائیں کہ نابالغ بچہ قربانی کے جانور کو ذبحہ کرسکتا ہے کہ نہیں
*سائل: عبداللہ مصطفائی فیضی گجرات*
ــــــــــــــــــــــــــ💠❣💠ـــــــــــــــــــــــــ

*وعلیکم السلام و رحمة اللّٰه وبركاته*

*📝الجواب اللھم ہدایةالحق والصواب* ذبح سے جانور حلال ہونے کے لیے چند شرطیں ہیں ۔
① ذبح کرنے والا عاقل ہو۔ مجنوں یا اتنا چھوٹا بچہ جو بے عقل ہو ان کا ذبیحہ جائز نہیں اور اگر چھوٹا بچہ ذبح کو سمجھتا ہو اور اس پر قدرت رکھتا ہو تو اس کا ذبیحہ حلال ہے،
② ذبح کرنے والا مسلم ہو یا کتابی۔ مشرک اور مرتد کا ذبیحہ حرام و مردار ہے۔ کتابی اگر غیر کتابی ہوگیا تو اب اس کا ذبیحہ حرام ہے اور غیر کتابی ، کتابی ہوگیا تو اس کا ذبیحہ حلال ہے اور معاذ ﷲ مسلمان اگر کتابی ہوگیا تو اس کا ذبیحہ حرام ہے کہ یہ مرتد ہے۔ لڑکا نابالغ ایسا ہے کہ اس کے والدین میں ایک کتابی ہے اور ایک غیر کتابی تو اس کو کتابی قرار دیا جائے گا اور اس کا ذبیحہ حلال سمجھا جائے گا
*( 📕الدرالمختار‘‘،کتاب الذبائح،ج۹،ص۴۹۵۔۴۹۹)*

*( 📚بحوالہ بہار شریعت سوفٹویئر حصہ پانزدہم صفحہ ۳۱۵ )*

📌فلہذا اگر مسلمان کا باشعور نابالغ بچہ ٹھیک شرعی تقاضے کے مطابق ٹھیک طرح سے ذبح کر سکتا ہے تو اس کے ذبح کرنے سے بھی ذبح ہو جائے گا 
خواہ وہ قربانی کا جانور ہو یا عقیقہ کا یا اور دیگر امور کا

*واللّٰه اعلم بالصواب*
ــــــــــــــــــــــــــ💠❣💠ـــــــــــــــــــــــــ

*✍🏻کتبـــــــــــــــــــــــــہ:*
*حضرت مولانا محمد معصوم رضا نوری صاحب قبلہ مدظلہ العالی والنورانی منگلور کرناٹک انڈیا۔*
*+918052167976*

*✅الجواب صحیح والمجیب نجیح: حضرت مفتی محمد الفاظ قریشی نجمی صاحب قبلہ کرناٹک۔*
*✅الجواب صحیح والمجیب نجیح: حضرت مولانا تاج محمد واحدی صاحب قبلہ اترولہ۔*
ــــــــــــــــــــــــــ❣⚜❣ـــــــــــــــــــــــــ

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے