حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے نور کو پیدا کرنے کے بعد کہاں رکھا گیا اور کتنے دن رکھا گیا

*🛸السلام علیکم و وحمۃ اللہ و برکاتہ🛸*

*📝سوال.. یہ ہے کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے نور کو پیدا کرنے کے بعد کہاں رکھا گیا اور کتنے دن رکھا گیا*

*دلیلوں سے مزین کرکے جواب عنایت فرمائیں بہت مہربانی ہو گی*

*🖌️المسستفتی محمد ابرار احمد پورنیہ*

🌀___________💙🌀💙___________🌀
                         🔷""'''"""""""""""""""""""🔷

*🌊وعليكم السلام ورحمۃاللہ وبرکاتہ🌊*
*🕋بسم اللہ الرحمن الرحیم🕋*

*✍️الجواب:-بعون الملک الوھاب👇*
*🗻مصنَف عبدالرزاق جلیل القدر حافظ الاحادیث امام ابوبکر عبدالرزاق بن ھمام صنعانی یمنی رحمہ اللہ علیہ (جو امام اعظم ابوحنیفہ وامام مالک کے شاگرد،،امام احمدبن حنبل وامام بخاری وامام مسلم کے استاذالاستاذ رحمھم اللہ تعالی)تحریر فرماتے ہیں👇*
*"عبدالرزاق معمر سے وہ ابن منکدر سے اور وہ حضرت جابر بن عبداللہ انصاری رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں:(عبدالرزاق عن معمر عن ابن المنکدر عن جابر قال: "سالت رسول اللہ ﷺ عن اول شیی خلقہ اللہ تعالی؟فقال ھو نور نبیک یاجابر خلقہ اللہ"*
*🖌️(ترجمہ)میں نے رسول اللہ ﷺ سے پوچھا کہ اللہ تعالی نے سب سے پہلے کس چیز کو پیدافرمایا؟آپ(ﷺ)نے فرمایا:اےجابر!اللہ تعالی نے سب سے پہلے تیرے نبی کے نورکو پیدافرمایا*
*👈پھر اس میں ہر خیر کو پیدا کیا اور ہر شیی کو اس کے بعد پیداکیا،اور جب اس نور کو پیداکیا تو اسے اپنے سامنے "مقام قرب" میں بارہ ہزار سال قائم کیا،پھر اسے چار قسمیں بنایا،تو ایک قسم سے عرش اور کرسی کو پیداکیا ایک قسم سے عرش کے حاملین اور کرسی کے خازنوں کو پیداکیا،چوتھی قسم کو "مقام محبت"میں برہ ہزار سال رکھا پھر اسے چار حصے کیا،ایک قسم سے قلم کو ایک سے لوح کو اور ایک قسم سے جنت پیداکیا،پھرچوتھی قسم کو "مقام خوف"میں بارہ ہزار سال رکھا اوراسے چار حصےکیا،ایک حصے سے فرشتوں کو، ایک سے سورج کو،اور ایک سے چاند اور ستاروں کو پیداکیا،پھر چوتھے حصےکو "مقام رجا"میں بارہ ہزار سال رکھا،پھر اسے چار حصے کیا، ایک سے عقل،ایک سے علم وحکمت اور عصمت توفیق کو پیداکیا،چوتھی جزء کو بارہ ہزار سال "مقام حیا"میں قائم کیا،پھر اللہ رب العزت نے اس کی طرف نظر فرمائی تو تواس نور کو پسینہ آگیا اور اس نور کے ایک لاکھ چوبیس ہزار قطرے ٹپکے،اللہ تعالی نے ہر قطرے سے کسی نبی یارسول کی روح کو پیدافرمایا،پھر انبیاءکرام کی روحوں نے سانس لیا تو اللہ تعالی نے ان کے سانسوں سے قیامت تک ہونے والے اولیاء،شہداء ارباب سعادت اور اصحاب اطاعت کو پیدافرمایا،پس عرش اور کرسی میرےنور سے،کزوبیاں میرے نور سے فرشتے اور اصحاب روحانیت میرے نور سے جنت اور اس کی نعمتیں میرےنور سے ساتوں آسمانوں کے فرشتے میرے نور سے سورج چاند اور ستارے میرے نور سے عقل اورتوفیق میرے نور سے رسولوں اور انبیاء کی روحیں میرے نور سے شہداء،سعداء،اور صالحین میرے نور سے پیداہوے،*
*👈پھر اللہ تعالی نے بارہ ہزار پردے پیدافرماے اور میرے نور یعنی چوتھی جزء کو ہر پردے میں ایک ہزار سال رکھا،یہ عبدیت،سکینہ،صبر،صدق،اور یقین کے مقامات تھے، چنانچہ اللہ تعالی نے اس نور کو ہر پردے میں ایک ہزار سال غوطہ دیا،اور جب اللہ تعالی اس نور کو ان پردوں سے نکالا تو اسے زمین پر اتاردیا تو جس طرح اندھیری رات میں چراغ سے روشنی ہوتی ہے،اس طرح اس نور سے مشرق سے لےکر مغرب تک کی فضامنور ہوگئی،*
*👈پھر اللہ تعالی نے زمین سے حضرت آدم علیہ السلام کو پیدا کیا تو وہ نور ان کی پیشانی میں رکھ دیا ان سے وہ نور حضرت ثیث علیہ السلام کی طرف منتقل ہوا وہ نور طاہر سے طیب کی طرف اور طیب سے طاہر کی طرف منتقل ہوتارہا،یہاں تک کہ اللہ تعالی نے اسے حضرت عبداللہ ابن عبدالمطلب کی پشت تک پہونچادیا اور وہاں ہماری والدہ حضرت آمنہ بنت وہب کے رحم کی طرف منتقل کیا پھر ہمیں اس دنیا میں جلوہ گر کیا اور ہمیں رسولوں کا سردار انبیاءکاخاتم تمام جہانوں کے لئے رحمت مجسم اور روشن اعضاء وضووالوں کا قائد بنایا،اےجابر! اس طرح تیرے نبی کی ابتداتھی،،*

*📓مصنف عبدالرزاق کی پہلی جلد کے دس گم گشتہ ابواب،صفحہ ۸۷"۸۸"۸۹،،*

*📘الموردالروی فی المولدالنبویﷺ کا تحقیقی ترجمہ بنام میلادالمصطفی،صفحہ ۴۹"۵۰،،*
*🖌️مؤلف:-امام علی بن سلطان المعروف ملاعلی قاری،،*

*📔شرح زرقانی،جلداول،صفحہ ۴۶،،*
 
🌀___________💙🌀💙___________🌀
                         🔷""'''"""""""""""""""""""🔷

    *🕋واللہ تعالی اعلم وعلمہ اتم واحکم🕋*
                         🔷""'''"""""""""""""""""""🔷
         *(((((((✍️شرف قلم )))))))))*
*العبدالمعتصم الفقیر محمدامتیازعالم رضوی مجاہدی عفی عنہ بحمدہ المصطفی ﷺ*
 *مقیم حال شہرنشاط بھاگلپور بہار(الہند)*
*🗓️۲۸/صفرالمظفر ۱۴۴۲ھ بمطابق ۱۶/اکتوبر/ ۲۰۲۰ء*
*📲موبائل نمبر👈8777891405*
🧩🧩🧩🧩🧩🧩🧩🧩🧩🧩🧩🧩

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے