ذبح کے بعد مرغی کو گرم پانی میں ڈالنا کیسا؟

 « احــکامِ شــریعت » 
-----------------------------------
ذبح کے بعد مرغی کو گرم پانی میں ڈالنا کیسا؟
➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖

السلام علیکم ورحمة الله
كيا فرماتے ہیں علماءکرام کہ
مرغى وغيره بعد ذبح گرم پانی میں ڈال دیتے ہیں تاکہ اسکو صاف کرنے میں آسانی ہو 
توایسا کر نا صحيح هے یااس میں کوئی قباحت هے جوحكم هو بيان فرمادين كرم هوگا۔
*سائل: محمد راشدالرحمن رضوى گدا جھارکھند*
___________💠⚜💠___________

*وعلیکم السلام و رحمتہ اللہ و برکاتہ*
*📝الجوابــــــــــــــــــــــــــــــ ⇩*
صورت مستفسرہ میں ذبح کے بعد مرغی گرم پانی میں ڈالنے سے ذبیحہ حرام و ناجائز نہیں ہوتا ہے - 
*📕جیساکہ " فتاوی فیض الرسول جلد دوم صفحہ ۴۲۸ " پر اس سؤال کہ :*
🎯" مرغی ذبیحہ کو اگر گرم پانی میں اس کے پر وغیرہ کو صاف کرنے کے لئے ڈال دیا جائے تو کیا مرغی ذبیحہ حرام ہو جاتی ہے، تو کیوں...؟ اور نہیں تو پھر اس کے بارے میں کیا حکم ہے ...؟ " 
کے متعلق حضور سرکار فقیہ ملت علیہ الرحمہ تحریر فرماتے ہیں کہ:
*" ذبح کی ہوئی مرغی پانی میں ڈالنے سے حرام نہیں ہوتی -"*
ہاں ..!!! اگر کوئی طبی نقصان ہو تو اور بات ہے وہ حکماء جانیں۔
*واللہ اعلم*
___________💠⚜💠___________

*✍🏻شرف قلم: حضرت علامہ و مولاناو مفتی محمد جعفر علی صدیقی رضوی صاحب قبلہ مد ظلہ العالی والنورانی*
*کرلوسکرواڑی سانگلی مہاراشٹر۔*
*+918530587825*

*✅الجواب صحیح: حضرت علامہ محمد امجد رضا امجدی صاحب قبلہ۔*
___________💠⚜💠__________

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے