*آخر اس کی وجہ کیا ہے؟*
*📖رہنمائی فرمائیں*
*🖌️سائل:-مولانا ظہیر الدین الثقافی جھارکھنڈ،*
*🌀___________💙🌀💙___________🌀*
*🔷""'''"""""""""""""""""""🔷*
*⛺بسم اللہ الرحمن الرحیم⛺*
*🕋باسمہ تعالی وتقدس🕋*
*✍️الجواب،بعون الملک العلام،اللھم ھدایۃالحق والصواب👇*
*🏷️شریعت مطہرہ میں حکم یہ ہے👇*
*کہ موت کا اصلی سبب صرف اتناہے کہ اللہ رب العزت کے حکم سے حضرت عزرائیل علیہ السلام(یعنی ملک الموت)انسان اور ذی روح کے جسم سے روح قبض کرلیتےہیں،جب انسان کے جسم سے روح قبض کرلی جاتی ہے تب اس کا جسم بےحس و بےحرکت ہوکر مردہ ہوجاتاہے اور عام اصطلاح میں یہ کہاجاتاہے کہ اس پر موت طاری ہوگئی یاوہ مرگیا یاانتقال ہوگیا وغیرہ،*
*🌹لیکن موت کے کچھ ظاہری اسباب ہیں،مثلََا کسی کا مہلک بیماری کی وجہ سے انتقال ہوجاتاہے،کبھی ایساسناجاتاہے کہ ہوائی جہاز، ٹرین، موٹرسائيکل یاکسی اور حادثہ میں انتقال ہوجاتاہے،فلاں کو قتل کردیا گیا، فلاں کا دل کا دورہ پڑنےسے انتقال کرگیا،یا سانپ یا آگ، یا تالاب میں غرق ہوکر موت کی آغوش میں سوگئے وغيرہ،،،حالانکہ ان ظاہری اسباب کی اصل وجہ یہ ہے کہ ان ظاہری اسباب کی بناپر جسم سے روح نکل گئی لیکن عام لوگ اصل وجہ کے بجاے ان ظاہری اسباب کو ہی موت کا باعث کہتےہیں،*
*🛸اس کی اصل وجہ کیاہے🛸👇*
*📖مروزی،ابن ابی الدنیا،اورابوالشیخ نے حضرت جابربن زید رضی اللہ تعالی عنہ سےروایت کی کہ👇*
*ملک الموت پہلے لوگوں کو بلاکسی درد یامرض کے وفات دیتےتھے،تو لوگ ان کو لعنتیں بھیجتے اور گالیاں دیتےتھے،چنانچہ آپ نے بارگاہ رب العزت میں عرض کیا تو اللہ سبحانہ وتعالی نے امراض(بیماریاں)پیداکردیئے،،اب لوگ کہتے ہیں کہ فلاں شخص فلاں بیماری کے باعث مرگیا،ملک الموت کا نام کوئی نہیں لیتا،،*
*📚شرح الصدور بشرح حالی الموتی والقبور،اردو ترجمہ،صفحہ۵۱،،*
*✒️مصنف:-حضرت علامہ جلال الدین سیوطی علیہ الرحمہ،،*
*📓بحوالہ:-مومن کی وفات،موت کے اسباب اور علامتیں،صفحہ ۶۴،۶۵،،*
*🖋️مصنف:-حضرت علامہ عبدالستار ہمدانی مصروف برکاتی رضوی نوری،،پوربندرگجرات،،*
*🌀___________💙🌀💙___________🌀*
*🔷""'''"""""""""""""""""""🔷*
*🕋واللہ تعالی اعلم وعلمہ اتم واحکم🕋*
*🔷""'''"""""""""""""""""""🔷*
*(((((((✍️شرف قلم )))))))))👇*
*العبدالمعتصم الفقیر محمدامتیازعالم رضوی مجاہدی عفی عنہ بحمدہ المصطفی ﷺ*
*مقیم حال شہرنشاط بھاگلپور بہار(الہند)*
*🗓️۲۴/ربیع النور شریف ۱۴۴۲ھ بمطابق ۱۲/نومبر/ ۲۰۲۰ء*
*📲موبائل نمبر👈8777891405*
*🧩🧩🧩🧩🧩🧩🧩🧩🧩🧩🧩🧩*
0 تبصرے
اپنا کمینٹ یہاں لکھیں