-----------------------------------------------------------
*📚اگر بچہ ماں کے شکم سے مرا ہوا پیدا ہوا تو غسل و کفن کا کیا حکم ہے؟📚*
➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖
اَلسَلامُ عَلَيْكُم وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ
حضرت اگر کوئی بچہ ماں کے شکم سے نکالا گیا ہو اور وہ مرا ہو تو کیا اس کو غسل اور کفن دیا جائے گا
برائے کرم اس کا جواب عنایت فرما دیں تھوڑی جلدی ہے مہربانی ہوگی
*ساحل: محمد خالد رضا*
◆ــــــــــــــــــ✦🛸✦ــــــــــــــــــ◆
*وعلیکم السلام و رحمۃ اللہ وبرکاتہ*
*📝الجواب بعون الملک الوہاب :*
📄صورت مسئولہ میں جواب یہ ہے کہ اگر ماں کے شکم سے بچہ نکالا گیا اور وہ مرا ہوا ہو تو ویسے ہی اسے نہلاکر کپڑے میں لپیٹ کر دفن کردیں گے
*⚡اس کے لئے غسل وکفن بطریق مسنون نہیں اور نماز جنازہ بھی نہیں پڑھی جائے گی*
🎗اس تعلق سے صدرالشریعہ علامہ امجد علی اعظمی علیہ الرحمہ بہار شریعت میں فرماتے ہیں کہ:
*⚜مسلمان مرد یاعورت کا بچہ زندہ پیدا ہوا یعنی اکثر حصہ باہر ہونے کے وقت زندہ تھا پھر مرگیا تو اسے غسل وکفن دیں گے اور اس کی نماز پڑھیں گے ورنہ اسے ویسے ہی نہلاکر ایک کپڑے میں لپیٹ کر دفن کردیں گے اس کے لئے غسل وکفن بطریق مسنون نہیں اور نماز بھی اس کی نہیں پڑھی جائےگی یہاں تک کہ سر جب باہر ہوا تھا اس وقت چینخا تھا مگر اکثر حصہ نکلنے سے پیشتر مرگیا تو نماز نہ پڑھی جائے ـ اکثر کی مقدار یہ ہے کہ سرکی جانب سے ہو تو سینہ تک اکثر ہے اور پاؤں کی جانب سے ہو تو کمر تک اکثر ہے*
*(📕 حوالہ: بہار شریعت حصہ چہارم صفحہ ۱۴۲/*
*📂بحوالہ درمختار جلد اول صفحہ ۸۲۸/ تا ۸۳۱/)*
*واللہ اعلم بالصواب*
◆ــــــــــــــــــ✦🛸✦ــــــــــــــــــ◆
*✍🏻کتبہ: ابو محمد حامد رضا، محمد شریف الحق رضوی! امام وخطیب نوری رضوی جامع مسجد رسول گنج عرف کوئلی ضلع سیتامڑھی باشندہ کٹیہار، بہار، انڈیا۔*
*(موبائل نمبر 📞 7654833082)*
*✅الجواب صحيح: محمد عطاء اللہ النعیمی غفرله خادم دارالحدیث ودارالافتاء جامعۃالنور جمعیت اشاعت اہلسنت (پاکستان) کراچی۔*
*✅الجواب صحیح: حضرت علامہ ومولانا سید فیضان القادری صاحب قبلہ مدظلہ العالی والنورانی وارانسی یوپی انڈیا۔*
*✅الجواب صحیح: فقط محــــمد معصــوم رضا نوری مقیم حال عرب شریف۔*
*✅الجواب صحیح: محمد اختر رضا قادری رضوی صاحب قبلہ مدظلہ العالی والنورانی ناظم اعلی مدرسہ فیض العلوم خطیب وامام نیپالی سنی جامع مسجد سر کھیت( نیپال)*
*✅الجواب صحیح: حضرت مولانا حافظ وقاری محمد مشاہدالعلیٰ نوری صاحب قبلہ مدظلہ العالی والنورانی کوچگڑھ شریف پورنیہ بہار۔*
◆‐‐‐-‐•✦•✿ ✿•✦•‐-‐‐‐◆
0 تبصرے
اپنا کمینٹ یہاں لکھیں