غیرمسلم لڑکے کے ساتھ فرار (بھاگ)ہوجانا ‏کا ‏مسئلہ

*🔖السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ🔖*

*📝سوال،،کیا فرماتے ہیں علماۓ دین ومفتیان شرع متین مندرجہ ذیل مسئلہ میں*
 *کہ زید کی بیٹی ہندہ ایک غیر مسلم(ہندو) کے ساتھ بھاگ گئی-تین ,ساڑھے تین ماہ تلاش کے بعد زید اپنی بیٹی ہندہ کو اس غیر مسلم کے پاس سے گھرلے کر آۓ -زید نے اس سے توبہ وغیرہ اپنی موجودگی میں کروایا ہے-اب دریافت طلب مسئلہ یہ ہے کہ*
*(1) زید اپنی لڑکی کو اپنے گھر رکھکر اسکی شادی کسی مسلم صاحب ایمان کے ساتھ کرسکتے ہیں یا نہیں؟*
*(2)زید سے اسکے سماج کے افراد نے قطع تعلق کرلیا ہے کہ تم نے اس بدکردار کو اپنے گھر میں جگہ دی ہے-توکیا سماج کے قطع تعلق کی بنأ پر زید اپنی بیٹی ہندہ کو اپنے گھر سے باہر نکال دے؟*
*(3)نیز ہندہ کے والدین کے لۓ حکم شرع کیا ہے؟*
*(4)زید کی دوسری بیٹی خا لدہ بھی جوان العمر ہے اور زید خالدہ کی بھی شادی کرنا چاہتے ہیں جسمیں زید کو سماجی تعاون کی ضرورت ہے توکیا جولوگ زید کی تعاون کرنا چاہتے ہیں ان افرادپر توبہ ,تجدید ایمان اور تجدید نکاح لازم ہے ؟*
*📖قرآن و حدیث کی روشنی میں جواب دیں -نوازش ہوگی*

*🖌️المستفتی -محمد عالم ابن محمد شفیق مرحوم*

*🌀___________💙🌀💙___________🌀*
                         *🔷""'''"""""""""""""""""""🔷*

*🔴وعليكم السلام ورحمۃاللہ وبرکاتہ🔴*
*🕋باسمہ تعالی وتقدس🕋*

*✍️الجواب،، ھوالھادی الی الصواب،اللھم ھدایۃالحق والصواب👇*
*(۱)صورت مستفسرہ میں حکم شرع یہ ہے*
*کہ زید کی لڑکی غیرمنکوحہ کا کسی غیرمسلم لڑکے کے ساتھ فرار (بھاگ)ہوجانا انتہائی گھناؤنا غیرشرعی عمل ہے جوکہ ناجائز وحرام ہے اور اللہ رب العزت و حضور علیہ الصلاۃ والسلام کے عتاب وعذاب وناراضگی کا موجب ہے* 
*لہذا زید کی لڑکی کو چاہئےکہ وہ توبہ واستغفار کرے،راہ خدامیں صدقہ وخیرات کرے،مسجد ومدرسہ میں لوٹاچٹائی دے،قرآن خوانی و میلادشریف کی محفل منعقد کرے،غرباءومساکین کی امداد کرےجو ان کے اہل ہو،،*
*📖جیساکہ قرآن مقدس میں ہے👇*
*"ومن تاب وعمل صالحا فانہ یتوب الی اللہ متابا "*
*📘پارہ ۱۹،سورہ فرقان،آیہ۷۱،صفحہ ۵،،*

*📃دوسری جگہ میں ہے👇*
*" ان اللہ یحب التوابین ویحب المتطھرین "*
*📓پارہ ۲،سورہ بقرہ، آیہ ۲۲۲،صفحہ ۱۴،*

*📑ایک اور جگہ میں ہے👇*
*"ومن یعمل سوءََا اویظلم نفسہ ثم یستغفراللہ یجداللہ غفورا رحیما "*
*📔پارہ ۵، سورہ نساء، آیہ۱۱۰، صفحہ ۱۵،،*

*اور "حدیث طیبہ "میں ہے کہ صدقہ کرنے سے توبہ قبول ہونے میں زیادہ تاثیر ہے،،ارشاد نبویﷺ ہے👇*
*"ان الصدقۃ لتطفی غضب الرب"*

*اس کے بعد پھر ایسی حرکت نہ کرنے کا عزم مصمم کرے،،پھر زید اپنی لڑکی غیرمنکوحہ کا کسی سنی صحیح العقیدہ مسلمان سے نکاح کردیں،..(واللہ اعلم)*

*🖍️(۳،۲)اور بعد توبہ واستغفار کے شخص مذکور(زید)فی الاستفتاء کو تمام اسلامی حقوق میں شامل کریں اور اسے برادری میں ضرور بالضرور شامل کریں،، کیونکہ اب بائیکاٹ کی کوئی صورت موجودنہیں ہے کہ اسے برطرف کیاجاے،،*
*📓فتاوی علیمیہ،جلددوم،حدودو تعزیر کابیان،صفحہ ۲۳۴،،*

*👈"حدیث مبارکہ"میں حضور آقا علیہ الصلاۃ والسلام نے ارشاد فرمایا👇*
*" التائب من الذنب کمن لا ذنب لہ "*

*👈(۴)زید اگر غریبی و مفلسی کی وجہ سے اپنی نوجوان لڑکی کی شادی نہیں کرا پارہا ہے تو اس گاؤں علاقے کے جو رؤساء حضرات ہیں انہیں ضرور تعاون کرنی چاہئے،کیونکہ کسی مسلمان بھائی کو تعاون کرنے کی صورت میں اجر عظیم پائے گا،،رہا تجديد ایمان وغیرہ وغیرہ یہ لغو وفضول بات ہے،،*
 *🌀___________💙🌀💙___________🌀*
                         *🔷""'''"""""""""""""""""""🔷*

    *🕋واللہ تعالی اعلم وعلمہ اتم واحکم🕋*
                         *🔷""'''"""""""""""""""""""🔷*
         *(((((((✍️شرف قلم )))))))))👇*
*عبدہ العاصی الفقیر محمدامتیازعالم رضوی مجاہدی عفی عنہ بحمدہ المصطفی ﷺ*
 *مقیم حال شہرنشاط بھاگلپور بہار(الہند)*
*🗓️۴/محرم الحرام ۱۴۴۲ھ بمطابق ۲۴/اگست/ ۲۰۲۰ء*
*📲موبائل نمبر👈8777891405*
🎾🎾🎾🎾🎾🎾🎾🎾🎾🎾🎾🎾

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے