*کیا فرماتے ہیں علمائے کرام ومفتیان شرع متین مسلئہ ہذا کے بارے میں*
*کہ معتکف شخص کسی کی نماز جنازہ پڑھانے جا سکتا ہے وہاں پر دفن وغیرہ کے بعد فاتحہ وغیرہ پڑھکر آسکتا ہے ؟؟*
*👈نوٹ ۔ جلدی جواب عنایت فرمائیں عین کرم ہوگا*
*🖌️سائل محمد امین رضا لکھم پور کھیری*
*🌀___________💙🌀💙___________🌀*
*🔷""'''"""""""""""""""""""🔷*
*🔴وعليكم السلام ورحمۃاللہ وبرکاتہ🔴*
*🕋باسمہ تعالی وتقدس🕋*
*✍️الجواب،بعون الملک الوھاب👇*
*🛸صورت مسئولہ میں حکم شرع یہ ہے کہ معتکف کا سنت اعتکاف میں مسجد سے بغیر عذرشرعی وطبعی کے باہر نکلنا روا نہیں ہے اگرچہ نماز جنازہ کے لئے کوئی نہ ہو پھر بھی باہر نہیں جاسکتا اگر اداکرنے کے لئے باہر نکلا تو اعتکاف فاسد ہو جاےگا،*
*📃"فتاوی عالمگیری" میں ہے👇*
*"ولوخرج لجنازةیفسداعتكافہ وكذالصلاتها ولو تعينت عليه اولانجاء الغريق او الحريق او الجهاد اذا كان النفیرعاما اولاداء الشهادة هكذا في البين"*
*📗جلد اول،کتاب الصوم،الباب السابع فی الاعتکاف،صفحہ ۲۱۲،*
*💐حکیم الامت حضور صدرالشریعہ بدرالطریقہ مفتی امجد علی اعظمی نوراللہ مرقدہ اسی نوعیت کا ایک مسئلہ میں تحریر فرماتے ہیں👇*
*"اگرڈوبنے یا جلنے والے کے بچانے کے لئے مسجد سے باہرگیا یا گواہی دینے کے لئے گیا یاجہاد میں سب لوگوں کا بلاوا ہوا اور یہ بھی نکلا یامریض کی عیادت یا نماز جنازہ کے لئے گیا اگرچہ کوئی دوسراپڑھنے والا نہ ہو تو ان سب صورتوں میں اعتکاف فاسد ہوگیا"*
*📘بہار شریعت،جلداول،حصہ پنجم، اعتکاف کا بیان،صفحہ۱۰۲۵،*
*🌀___________💙🌀💙___________🌀*
*🔷""'''"""""""""""""""""""🔷*
*🕋واللہ تعالی اعلم وعلمہ اتم واحکم🕋*
*🔷""'''"""""""""""""""""""🔷*
*(((((((✍️شرف قلم )))))))))👇*
*عبدہ العاصی الفقیر محمدامتیازعالم رضوی مجاہدی عفی عنہ بحمدہ المصطفی ﷺ*
*مقیم حال شہرنشاط بھاگلپور بہار(الہند)*
*🗓️۲۹/رمضان المبارک ۱۴۴۱ھ بمطابق ۲۳/مئی/ ۲۰۲۰ء*
*📲موبائل نمبر👈8777891405*
*🧩🧩🧩🧩🧩🧩🧩🧩🧩🧩🧩*
0 تبصرے
اپنا کمینٹ یہاں لکھیں