دعا مانگنے کی ترغیب اور اس کے فضائل

*📚 « امجــــدی مضــــامین » 📚*
-----------------------------------------------------------
 *🕯دعا مانگنے کی ترغیب اور اس کے فضائل🕯* 
➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖

📬 اور تمہارے رب نے فرمایا مجھ سے دعا کرو میں تمہاری دعا قبول کروں گا بیشک وہ جو میری عبادت سے تکبر کرتے ہیں عنقریب ذلیل ہو کر جہنم میں جائیں گے۔ 
*(سورۃ المؤمن آیت نمبر 60)*

اس آیت سے معلوم ہوا کہ اللّٰه تعالیٰ کی بارگاہ میں دعا مانگنی چاہئے، کثیر اَحادیث میں بھی دعا مانگنے کی ترغیب دی گئی ہے، یہاں ان میں سے دو اَحادیث ملاحظہ ہوں:
(1) حضرت عبداللّٰه بن عمر رَضِیَ اللّٰه تَعَالٰی عَنْہُمَا سے روایت ہے، حضورِ اَقدس صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے ارشاد فرمایا:
’’دعا ان مصیبتوں میں نفع دیتی ہے جو نازل ہوگئیں اور جو ابھی نازل نہیں ہوئیں ان میں بھی فائدہ دیتی ہے، تو اے لوگو! تم پر لازم ہے کہ اللّٰه تعالیٰ سے دعا کرو۔ 
*( مستدرک، کتاب الدعاء والتہلیل۔۔۔ الخ، الدعاء ینفع ممّا نزل وممّا لم ینزل، ۲ / ۱۶۳، الحدیث: ۱۸۵۸)* 

(2) حضرت ابو ہریرہ رَضِیَ اللّٰه تَعَالٰی عَنْہُ سے روایت ہے، رسولِ کریم صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے ارشاد فرمایا: 
’’جو آدمی اللّٰه تعالیٰ سے سوال نہ کرے تو اللّٰه تعالیٰ اس پر غضب فرماتا ہے۔ 
*( ترمذی، کتاب الدعوات، ۲-باب منہ، ۵ / ۲۴۴، الحدیث: ۳۳۸۴)* 


نیز دعا کی مزید ترغیب پانے کے لئے یہاں دعا مانگنے کے 15 فضائل ملاحظہ ہوں۔

(1) اللّٰه تعالیٰ کے نزدیک کوئی چیزدعا سے بزرگ تر نہیں
 *( ترمذی، کتاب الدعوات، باب ما جاء فی فضل الدعائ، ۵ / ۲۴۳، الحدیث: ۳۳۸۱)* 

(2) دعا مسلمانوں کا ہتھیار، دین کا ستون اور آسمان و زمین کا نور ہے۔ 
*(مستدرک، کتاب الدعاء والتہلیل الخ، الدعاء سلاح المؤمن وعماد الدین، ۲ / ۱۶۲، الحدیث: ۱۸۵۵)* 

(3) دعا مصیبت و بلا کو اترنے نہیں دیتی۔ 
*(مستدرک، کتاب الدعاء والتہلیل الخ، الدعاء ینفع ممّا نزل وممّا لم ینزل، ۲ / ۱۶۲، الحدیث: ۱۸۵۶)* 

(4) دن رات اللّٰه تعالیٰ سے دعا مانگنا دشمن سے نجات اور رزق وسیع ہونے کا ذریعہ ہے۔ 
*(مسند ابی یعلی، مسند جابر بن عبد اللّٰہ رضی اللّٰہ عنہ، ۲ / ۲۰۱، الحدیث: ۱۸۰۶)* 

(5) دعا کرنے سے گناہ معاف ہوتے ہیں۔
*(ترمذی، کتاب الدعوات، باب فی فضل التوبۃ والاستغفار۔۔۔ الخ، ۵ / ۳۱۸، الحدیث: ۳۵۵۱)* 

(6) اللّٰه تعالیٰ (اپنے علم و قدرت سے) دعا کرنے والے کے ساتھ ہوتا ہے۔ 
*(مسلم، کتاب الذکر والدعاء۔۔۔ الخ، باب فضل الذکر والدعاء۔۔۔ الخ، ص۱۴۴۲، الحدیث: ۱۹(۲۶۷۵)* 

(7) جو بلا اتر چکی اور جو نہیں اتری، دعا ان سے نفع دیتی ہے۔ 
*(ترمذی، کتاب الدعوات، باب فی دعاء النبی صلی اللّٰہ علیہ وسلم، ۵ / ۳۲۱، الحدیث: ۳۵۵۹)* 

(8) دعا عبادت کا مغز ہے۔
*(ترمذی، کتاب الدعوات، باب ما جاء فی فضل الدعاء، ۵ / ۲۴۳، الحدیث: ۳۳۸۲)* 

(9) دعا رحمت کی چابی ہے۔ 
*( مسند الفردوس، باب الدال، ذکر الفصول من ذوات الالف واللام، ۲ / ۲۲۴، الحدیث: ۳۰۸۶)* 

(10) دعا قضا کو ٹال دیتی ہے۔ 
*(مستدرک، کتاب معرفۃ الصحابۃ رضی اللّٰہ تعالی عنہم، البرّ یزید فی الرزق، ۴ / ۶۰۸، الحدیث: ۶۰۹۲)* 

(11) دعا اللّٰه تعالیٰ کے لشکروں میں سے ایک لشکر ہے۔ 
*( ابن عساکر، ذکر من اسمہ: سلم، سلم بن یحی بن عبد الحمید۔۔۔ الخ، ۲۲ / ۱۵۸)* 

(12) دعا بلا کو ٹال دیتی ہے۔ 
*( کنزالعمال، کتاب الاذکار، قسم الاقوال، الباب الثامن، الفصل الاوّل، ۱ / ۲۸، الجزء الثانی، الحدیث: ۳۱۱۸)* 

(13) جسے دعا کرنے کی توفیق دی گئی اس کے لئے رحمت کے دروازے کھول دئیے گئے۔ 
*( ترمذی، کتاب الدعوات، باب فی دعاء النبیّ صلی اللّٰہ علیہ وسلم، ۵ / ۳۲۱، الحدیث: ۳۵۵۹)* 

(14) جب بندہ دعا کرتا ہے تو اللّٰه تعالیٰ لَبَّیْکَ عَبْدِیْ فرماتا ہے۔
*( مسند الفردوس، باب الالف، ۱ / ۲۸۶، الحدیث: ۱۱۲۲)* 

(15) دعا اللّٰه تعالیٰ کی بارگاہ میں قدر و منزلت حاصل ہونے کا ذریعہ ہے۔ 
*( مسند امام احمد، مسند ابی ہریرۃ رضی اللّٰہ عنہ، ۳ / ۲۸۸، الحدیث: ۸۷۵۶)* 


اللّٰه تعالیٰ ہمیں کثرت سے دعا مانگنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین بجاہ النبی الامین صلی اللّٰه علیہ وسلم

➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖
*المرتب⬅ قاضـی شعیب رضـا تحسینی امجـدی، ممبر "فیضـانِ دارالعـلوم امجـدیہ ناگپور گروپ" 7798520672*
➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے