*کیا فرماتے ہیں مفتان کرام اس مسئلے پر کہ ٧۸٦ کیا ہے کچھ لوگ اسے بسم اللٰہ کا عدد بتاتے ہیں اور واقعی یہ بسم اللٰہ کا عدد ہے تو کس طرح سے ہے تفصیلی جواب عنایت فرمائیں حقیقت کیا ہے،*
*🖌️سائل احمدرضا مقیم حال بنارس*
*🌀___________💙🌀💙___________🌀*
*🔷""'''"""""""""""""""""""🔷*
*🔴وعليكم السلام ورحمۃاللہ وبرکاتہ🔴*
*🕋بسم اللہ الرحمن الرحیم🕋*
*✍الجواب،بعون الملک العلام👇*
*صورت مسئولہ میں حکم شرع یہ ہے کہ بیشک "بسم اللہ الرحمن الرحیم" کے اعداد ۷۸۶/ ہوتے ہیں،*
*بلکہ لوگ اسے " بسم اللہ الرحمن الرحیم" کا عدد سمجھ کر اسی نیت سے لکھتے بھی ہیں اور جس کی جیسی نیت ہوگی اس کے لئے ویسا ہی حکم ہوگا،جیساکہ حدیث شریف میں ہے حضور سیدعالم ﷺ نے ارشاد فرمایا " انما الاعمال بالنیات وانما لامری مانوی "*
*🖍️(ترجمہ)یعنی اعمال کا مدار نیتوں پر ہے اور ہر شخص کے لئے وہ ہے جو اس نے نیت کی*
*📗بخاری شریف، جلداول،صفحہ ۲،*
*🌹حضور فقیہ ملت حضرت علامہ مفتی جلال الدین احمد امجدی رحمہ اللہ علیہ نے بھی اسی طرح فرمایا👇*
*کہ ۷۸۶ /" بسم اللہ الرحمن الرحیم " کا عدد ضرور ہے ۔ اور آگے فرماتے ہین کہ " تو جوشخص اللہ کو خوش کرنے کی نیت سے نماز پڑھتاہے اسے ثواب ملتاہے اور جو لوگوں کو دکھانے کے لئے پڑھتاہے اسے ثواب نہیں ملتا "*
*📙فتاوی برکاتیہ، صفحہ۴۳۸،*
*📘فتاوی فقیہ ملت، جلددوم،کتاب الحظر والاباحت، صفحہ ۲۸۳/ ۲۸۴،*
*👈اور "بسم اللہ الرحمن الرحیم " کا عدد ۷۸۶/اس اعتبار سےہوگا 👇*
*ب،۲/س،۶۰/م، ۴۰/،الف،۱ /ل،۳۰ /ل ۳۰/ ہ ،۵/الف ،۱/ ل،۳۰/ ر،۲۰۰/ح،۸/ م،۴۰/ن،۵۰/الف،۱/ل،۳۰/ر،۲۰۰/ ح،۸/ ی،۱۰/ م،۴۰،،،*
*👈کل عدد ہوگئے/ ۷۸۶/*
*🌀___________💙🌀💙___________🌀*
*🕋واللہ تعالی اعلم وعلمہ اتم واحکم🕋*
*🔷""'''"""""""""""""""""""🔷*
*(((((((✍️شرف قلم )))))))))👇*
*عبدہ العاصی الفقیر محمدامتیازعالم رضوی مجاہدی عفی عنہ بحمدہ المصطفی ﷺ*
*مقیم حال شہرنشاط بھاگلپور بہار(الہند)*
*🗓️۲۶/شوال المکرم ۱۴۴۱ھ بمطابق ۱۹/جون/۲۰۲۰ء*
*🎾🎾🎾🎾🎾🎾🎾🎾🎾🎾🎾🎾*
0 تبصرے
اپنا کمینٹ یہاں لکھیں