اگر کوئی سنّی گھر میں کوئی لڑکی دیوبندی لڑکا سے محبت کرلیا ہے اور وہ شادی کرنا چاہتی ہے اور سمجھانےپر کہتی ہے اگرشادی نہیں کراۓ تو مر جائیں گے ایسی سورت میں سنّی گھر والے کیا کریں جو لڑکی کی جان بھی بچ جانے اور کوئی گناہ بھی نہ ہو

*🗻السلام علیکم🗻*

*🖌️سوال،کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام اس مسئلے پر*
*اگر کوئی سنّی گھر میں کوئی لڑکی دیوبندی لڑکا سے محبت کرلیا ہے اور وہ شادی کرنا چاہتی ہے اور سمجھانےپر کہتی ہے اگرشادی نہیں کراۓ تو مر جائیں گے ایسی سورت میں سنّی گھر والے کیا کریں جو لڑکی کی جان بھی بچ جانے اور کوئی گناہ بھی نہ ہو تفصیلی جواب عنایت فرمائیں*
 
*🖌️ سائل عبداللہ نورانی گھر* *ڈمراواں تھانہ عمر پور ضلع بانکا بہار*

*🌀___________💙🌀💙___________🌀*
                         *🔷""'''"""""""""""""""""""🔷*

*🔴وعليكم السلام ورحمۃاللہ وبرکاتہ🔴*
*🕋بسم اللہ الرحمن الرحیم🕋*

*✍الجواب، ھوالھادی الی الصواب👇*
*صورت مسئولہ میں حکم شرع یہ ہے* 
*کہ مولوی اشرف علی تھانوی' رشیداحمدگنگوہی'خلیل احمدانبیٹھی' اور قاسم نانوتوی کے کفریات قطعیہ جو مندرجہ ذیل کتب میں موجودہیں جیساکہ👇*
*حفظ الایمان صفحہ نمبر۸/تحذیرالناس صفحہ نمبر ۲۸/۱۴/۳ اور براہین قاطعہ صفحہ نمبر ۵۱/ پر یقینی اطلاع پاتے ہوئے مکہ معظمہ'مدینہ منورہ ہندوستان'پاکستان'اور بنگلہ دیش وبرما وغیرہ کے سینکڑوں علماےکرام ومفتیان عظام نے مذکورہ بالا مولویوں کے کافرومرتد ہونے کا فتوی دیاہے۔ اور فرمایاکہ جو ان کے کفر وعذاب میں شک کرے تو بمطابق فتاوی حسام الحرمین کافر و مرتد ہیں*
*📖فتاوی حسام الحرمین میں ہے👇*
*"وبالجملۃ ھؤلآء الطوائف کلھم کفار مرتدون خارجون عن الاسلام باجماع المسلمین وقد قال فی البزازیۃ والدرر والغرر والفتاوی الخیریۃ ومجمع الانھر والدرالمختار وغیرھا من معتمدات الاسفار فی مثل ھٰؤلآء الکفار من شک فی کفرہ وعذابہ فقد کفر"*
*📓صفحہ ۹۰،مکتبہ رضا اکیڈمی،*

*اور سارے وہابی دیوبندی ان کو اپنا پیشوامانتے ہیں لہذا وہ بھی کافر و مرتد ہیں اور مرتد کے ساتھ کسی کا نکاح ہرگز نہیں ہوسکتا،*

*🌹فقہ حنفی کی معروف ومشہور ومعتدل ومعتبر کتاب "الفتاوی الہندیۃ"میں ہے👇*
*" لایجوز للمرتد ان یتزوج مرتدۃ ولا مسلمۃ ولاکافرۃ اصلیۃ وکذا لایجوز نکاح المرتدۃ مع احد کذا فی المبسوط "*
*🖍️(ترجمہ)یعنی مرتد کا نکاح مرتدہ مسلمہ اور کافرہ اصلیہ کسی سے جائز نہیں اور ایسے ہی مرتدہ کا نکاح کسی کے ساتھ جائز نہیں،*

*📄اسی طرح امام محمد رحمہ اللہ کی کتاب "مبسوط"میں ہے،*
*جلداول،صفحہ ۲۸۳ ،مطبوعہ مصر،*
*اور حدیث شریف میں ہے👇*
*" ایاکم وایاھم لایضلونکم ولایفتنونکم"*
*🖊️(ترجمہ) یعنی حضورﷺ نے فرمایابدمذہب سے دور رہو اور ان کو اپنے قریب نہ آنے دو کہیں وہ تمہیں گمراہ نہ کردیں کہیں وہ تمہیں فتنہ میں نہ ڈال دیں،*
*📘مسلم شریف،جلداول،صفحہ ۱۰،*

*📃ایک اور حدیث پاک میں ہے👇*
*" ولاتواکلوھم ولاتشاربوھم ولاتناکحوھم واذا مرضوا فلاتعودوھم واذا ماتوا فلاتشھدوھم ولا تصلوا علیھم ولاتصلوا معھم"* 
*📚کنزالعمال،جلد۱۱،صفحہ ۳۲۴*

*🌲اور میرے امام الشاہ امام احمدرضاخان فاضل بریلوی نوراللہ مرقدہ تحریر فرماتے ہیں👇*
*"وہابیہ ونیچریہ وقادیانیہ ودیوبندیہ وچکڑالویہ خذلھم اللہ تعالی اجمعین قطعاََ یقیناََ کفارمرتدین ہیں۔اھ تلخیصاََ "*
*📗فتاوی رضویہ،جلدششم،صفحہ ۹۰،*

*🖋️لہذا ہندہ(سنیہ)کا خودکشی کی دھمکی دینے کی وجہ سے بھی کسی بدمذہب اور مرتد کے ساتھ شادی کرنے کی اجازت شریعت ہرگزنہیں دےسکتی ورنہ ہر وہ شخص(سنی وسنیہ) جو ان کے یہاں شادی کرنا چاہےگا خودکشی کی دھمکی دےکر کرلےگا تو امان اٹھ جاےگا،*
*👈اور اگر(ہندہ سنیہ) واقعی خودکشی کرلیں گی تو اسلام وسنیت کا کچھ نہیں بگڑےگا اور اپنی عاقبت برباد کرکے جہنمیہ ہوجائیں گی،غرضیکہ کسی حال میں دیوبندی کے یہاں شادی کرنے کے لئے شریعت کی اجازت نہیں،*
*👈اور ہاں اگر وہ لڑکا دیوبندیہ عقائد سے توبہ کرکے سنی بن جائیں اور اس کے گھر والے بھی سنی صحیح العقیدہ بن جائیں پھر دو تین سال تک دیکھاجاے کہ وہ سنیت پرقائم ہیں یانہیں اور خوب اطمینان ہوجاے کہ وہ سنیت پر قائم ہیں تب اس سے رشتہ ہوسکتاہے اس سے پہلے ہرگز اجازت نہیں،*
*👈 اور اگر ہندہ سنیہ کافر ومرتد سے شادی کرنے سے باز نہ آے تو سارے مسلمانوں پر لازم ہے کہ اس کا سخت سماجی بائیکاٹ کریں اور اس کے کسی کام میں ہرگز شرکت نہ کریں،*
*📑جیساکہ قرآن کریم رہنمائی کرتے ہوے فرماتاہے👇*
*" واما ینسینک الشیطان فلا تقعد بعد الذکری مع القوم الظلمین"*
*📚پارہ ۷،سورہ انعام،آیت ۶۸، صفحہ ۱۵،(حافظی قرآن)،،*

*🌀___________💙🌀💙___________🌀*

    *🕋واللہ تعالی اعلم وعلمہ اتم واحکم🕋*
                         *🔷""'''"""""""""""""""""""🔷*
         *(((((((✍️شرف قلم )))))))))👇*
*عبدہ العاصی الفقیر محمدامتیازعالم رضوی مجاہدی عفی عنہ بحمدہ المصطفی ﷺ*
 *مقیم حال شہرنشاط بھاگلپور بہار(الہند)*
*🗓️۱/ذی القعدہ ۱۴۴۱ھ بمطابق ۲۳/جون ۲۰۲۰ء،*
*🎾🎾🎾🎾🎾🎾🎾🎾🎾🎾🎾*

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے