*حضور صلی اللہ علیہ وسلم کو "یامحمد"کہ کر پکارنا یاپھر "یامحمد صلی اللہ علیہ وسلم" دیوار پہ چشپاں کرنا شرعاً کیسا ہے؟*
*📖 مدلل جواب عنایت فرمائیں مہربانی ہوگی،*
*🖌️مستفتی غلام ربانی امجدی بنارس*
*🌀___________💙🌀💙___________🌀*
*🔷""'''"""""""""""""""""""🔷*
*🔴وعليكم السلام ورحمۃاللہ وبرکاتہ🔴*
*🕋بسم اللہ الرحمن الرحیم🕋*
*✍الجواب،ھوالھادی الی الصواب👇*
*شریعت مطہرہ میں حکم یہ ہے*
*کہ حضور آقا علیہ الصلوۃ والسلام کواسم ذات " یعنی یامحمد "کے ساتھ ندا کرنا (پکارنا )ناجائز وحرام ہے،کیونکہ اس میں بے ادبی ہے۔جیسے ماں باپ اور استاذ کا نام لےکر پکارنے میں ہے۔ بلکہ خطابات " القابات " یا اسماے صفات کے ساتھ پکارنا چاہیئے ۔جیسے یارسول اللہ یا حبیب اللہ ﷺ*
*📃جیسا کہ "قرآن مجید" رہنمائی کرتے ہوے فرماتاہے👇*
*"لا تجعلوادعاء الرسول بینکم کدعاء بعضکم بعضا"*
*🖊️(ترجمہ)یعنی رسول کا پکارنا آپس میں ایسا نہ ٹھرالو جیسے ایک دوسرے کو پکارتے ہو*
*📘پارہ،۱۸،سورہ نور،صفحہ ۱۸،*
*🌹اس کی تفسیر میں علامہ صاوی حاشیہ جلالین میں فرماتے ہیں👇*
*"لاتنادوہ باسمہ فتقولوایامحمد ولابکنیتہ فتقولوا یا اباالقاسم بل نادوہ وخابطوا بالتعظیم والتکریم والتوقیر بان تقولوا یارسول اللہ یا نبی اللہ یا امام المرسلین یا رسول رب العلمین یاخاتم النبیین واستفید من الآیۃ انہ لایجوز نداءالنبی بغیرمایفید التعظیم لافی حیاتہ ولابعد وفاتہ"*
*🖊️(ترجمہ)حضورسیدعالم ﷺکو ان کے نام یاکنیت سے نہ پکارو یوں نہ کہو یامحمد یااباالقاسم بلکہ حضور سید عالم ﷺ کو تعظیم وتکریم وتوقیر کے ساتھ پکارو،*
*یانبی اللہ 'یا امام المرسلین یا رسول رب العلمین یا خاتم النبیین اس آیت سے یہ فائدہ حاصل ہوا کہ نبی کو ایسے الفاظ سے ندا جائز نہیں جو تعظیم کے نہ ہو نہ حیات ظاہری میں نہ بعد حیات ظاہری،*
*📂جلالین شریف، پارہ ۱۸،سورہ نور، آیہ ۶۳، صفحہ ۳۰۲،*
*📄"سنن ابن ماجہ شریف،میں ہے👇*
*"اللھم انی اسالک واتوجہ الیک بمحمد نبی الرحمۃ یا محمد انی قد توجھت بک الی ربی فی حاجتی ھذہ لنقضی اللھم فشفعہ فی"*
*🖋️(ترجمہ)اے اللہ عزوجل میں تجھ سے سوال کرتاہوں اور تیری طرف نبی رحمت حضرت محمد مصطفیﷺ کے ساتھ متوجہ ہوتاہوں اے محمدﷺ میں نے آپ ﷺ کے وسیلے سے اپنے رب عزوجل کی طرف اپنی حاجت میں توجہ کی تاکہ میری حاجت پوری کردی جاے اے اللہ عزوجل بس تو میرے لئے حضورﷺ کی شفاعت قبول فرما،*
*📓جلد دوم،کتاب الصلاۃ، باب ماجاء فی صلاۃ الحاجۃ،صفحہ ۱۵۷،*
*🍀اعلحضرت الشاہ امام احمدرضا خان فاضل بریلوی نوراللہ مرقدہ فرماتے ہیں👇*
*"علماء تصریح فرماتے ہیں حضور صلی اللہ علیہ وسلم کو ذاتی نام لیکر پکارنا حرام ہے اور بیشک یہی ہونا بھی چاہیئے اس لئے کہ جب اس کا مالک و مولی تبارک و تعالیٰ نام لیکر نہ پکارے تو امتی کی کیا مجال کہ وہ راہِ ادب سے تجاوز کرے*
*بلکہ امام زین الدین مراغی وغیرہ محققین نے فرمایا :اگر یہ لفظ کسی دعامیں وارد ہو جو خود نبی ﷺ نے تعلیم فرمائی(ہو)جیسے دعاے " یا محمدانی اتوجہ بک الی ربی " تاہم اس کی جگہ "یا رسول اللہ "یا نبی اللہ " (کہنا)چاہیئے حالانکہ الفاظ دعامیں حتی الوسع تغیر نہیں کی جاتی ۔ یہ مسئلہ مہمہ (یعنی اہم ترین مسئلہ)جس سے اکثر اہل زمانہ غافل ہیں واجب الحفظ ہے "*
*📗فتاوی رضویہ، جلد ۳۰،صفحہ ۱۵۸/۱۵۷،،*
*📚بحوالہ،تفسیر صراط الجنان، جلداول،۵۲/۵۱،،*
*🌀___________💙🌀💙___________🌀*
*🕋واللہ تعالی اعلم وعلمہ اتم واحکم🕋*
*🔷""'''"""""""""""""""""""🔷*
*(((((((✍️شرف قلم )))))))))👇*
*عبدہ العاصی الفقیر محمدامتیازعالم رضوی مجاہدی عفی عنہ بحمدہ المصطفی ﷺ*
*مقیم حال شہرنشاط بھاگلپور بہار(الہند)*
*🗓️۱۵/شوال المکرم ۱۴۴۱ھ بمطابق ۸/جون/۲۰۲۰ء*
*🎾🎾🎾🎾🎾🎾🎾🎾🎾🎾🎾🎾*
0 تبصرے
اپنا کمینٹ یہاں لکھیں