زید کی ماں کا انتقال ہوگیا اور پھر زید کے والد نے دوسری شادی کی زید نے اپنے دوسری ماں کا دودھ نہیں پیا ہے اب زید اپنے دوسری ماں کے بہن کے ساتھ نکاح کرنا چاہتا تو کیا زید کا اپنے دوسری ماں کے بہن کے ساتھ نکاح کرنا درست ہے؟

*🏷️السلام علیکم ورحمۃاللہ وبرکاتہ🏷️* 

*🖊️سوال،کیا فرماتے ہیں مفتیان عظام کی زید کی ماں کا انتقال ہوگیا اور پھر زید کے والد نے دوسری شادی کی زید نے اپنے دوسری ماں کا دودھ نہیں پیا ہے اب زید اپنے دوسری ماں کے بہن کے ساتھ نکاح کرنا چاہتا تو کیا زید کا اپنے دوسری ماں کے بہن کے ساتھ نکاح کرنا درست ہے؟*
*📖 قرآن اور حدیث کی روشنی میں رہنمائی فرمائیں،،*

*🖌️مستفتی محمدحسین رضا پلاموی*

*🌀___________💙🌀💙___________🌀*
                         *🔷""'''"""""""""""""""""""🔷*

*🔴وعليكم السلام ورحمۃاللہ وبرکاتہ🔴*
*🕋باسمہ تعالی وتقدس🕋

*✍الجواب،بعون اللہ الملک العلام👇*
*صورت مسئولہ میں حکم یہ ہے کہ زید کا اپنی سوتیلی والدہ کی بہن سے نکاح کرنا شرعاََ جائز ودرست ہے۔جب کہ ان کے مابین کوئی اور مانع نکاح مثلََا حرمت رضاعت یا حرمت مصاحرت وغیرہ قائم نہ ہوں*
*📑جیساکہ "قرآن کریم"رہنمائی کرتےہوے فرماتاہے👇*
*"وَاُحِلَّ لَکُم ماوَراءَذالِکُم"*
*📔پارہ ۵،سورہ نساء،صفحہ ۱*

*🌹اعلحضرت امام احمدرضا خان فاضل بریلوی رضی المولی تعالی عنہ تحریر فرماتے ہیں👇*
*" سوتیلی ماں کی ماں اور اس کی بیٹی اور اس کی بہن سب حلال ہے"*
*📙فتاوی رضویہ،جلدپنجم،صفحہ ۱۰۸،،،*

*🌹اسی نوعیت کے ایک سوال کے جواب میں حضور صدرالشریعہ بدرالطریقہ مفتی امجد علی اعظمی نوراللہ مرقدہ تحریر فرماتے ہیں👇* *"سوتیلی ماں کی بہن سے نکاح جائز ہے"*
*📘فتاوی امجدیہ،جلددوم،صفحہ ۵۹،*
*📕فتاوی بدرالعلماء،کتاب النکاح،صفحہ۱۸۷'*
 *🛸🛸🛸🛸🛸🛸🛸🛸🛸🛸🛸🛸*

             *(((((((نوٹ))))))))👇*
*(الحاصل) زید کا اگر سوتیلی ماں سے دودھ پینا ثابت نہیں ہے تو اس کی بہن شریعت کی نظر میں زید کی خالہ نہیں ہوئی تو نکاح شرعادرست ہے اور جن عورت سے نکاح شرعا درست نہیں وہ حقیقی یا رضاعی ماں کی سگی بہن یا ماں شریک بہن یا باپ شریک بہن یا دودہ شریک بہن ہے. شریعت مطہرہ کی روشنی میں انسان پر اس کے باپ کی بیوی ہونے کی وجہ سے صرف سوتیلی ماں حرام ہوتی ہے۔ اور سوتیلی ماں کی ماں یا بہن وغیرہ حرام نہیں ہوتی اس لئے اگر زید نے شیرخوارگی کی عمر میں سوتیلی ماں کا دودھ نہیں پیا تو اس کی بہن سے نکاح شرعا جائز ودرست ہے،*

*🌀___________💙🌀💙___________🌀*

    🕋واللہ تعالی اعلم وعلمہ اتم واحکم🕋*
                         *🔷""'''"""""""""""""""""""🔷*
         *(((((((✍️شرف قلم )))))))))👇*
*عبدہ العاصی الفقیر محمدامتیازعالم رضوی مجاہدی عفی عنہ بحمدہ المصطفی ﷺ*
 *مقیم حال شہرنشاط بھاگلپور بہار(الہند)*
*🗓️۸/شوال المکرم ۱۴۴۱ھ بمطابق ۱//جون' ۲۰۲۰ء*
*🎾🎾🎾🎾🎾🎾🎾🎾🎾🎾🎾🎾*

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے