« احــکامِ شــریعت »
کیا کریم لگا کرنا نماز پڑھنا درست ہے؟
➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
امید کرتا ہوں کہ آپ خیریت سے ہونگے میرا سوال آپ سے ہے کہ کیا میں بورو پلس یا بورلین لگا کر نماز پڑھوں تو میری نماز درست ہوگی یا نہیں؟
*المستفتی: محمد ناصر رضا اسماعیلی گونڈہ*
ــــــــــــــــــــــ❣♻❣ـــــــــــــــــــــــ
*وعلیکم السلام ورحمة اللّٰه وبركاته*
*الجواب بعون الملک الوہاب*
بوروپلس اور بورولین میں اولا یہی ثابت نہیں ہے کہ اسپرٹ یا کوئی حرام اجزاء کی آمیزش ہے اور جب ثبوت یقینی نہیں ہے تو اس صورت میں اس کا استعمال بھی حرام نہیں ہے؛
📜جیساکہ فتاویٰ بحرالعلوم جلدپنجم ص ٣٦٤ میں انگریزی دوائیں فوٹن پین کی روشنائی میں اسپرٹ ملائ جاتی ہے کہ نہیں کے جواب میں ارشاد فرماتے ہیں؛ اسپرٹ ملانے کا ثبوت یقینی نہیں ہے اس لئے اس کا استعمال حرام نہیں ہے
امام محمد فرماتے ہیں *به ناخذمالم تعرف شئياحرام بعينه وهوقول ابى حنيفة واصحابه ؛*
ہاں اگر کسی فرد کے متعلق بالیقین. معلوم ہوجائے تو اس کا استعمال البتہ ممنوع ہوگا؛؛؛؛
اس لئے بوروپلس؛ بورولین اور کسی دوسری کریم کے متعلق جب تک یقین کے ساتھ معلوم نہ ہوجائے کہ اسپرٹ یا کوئی حرام اجزاء ملی ہوئ ہے اس وقت تک اس کا استعمال جائز ہے جب جائز ہے تو اسے لگا کر نماز ادا کرنے میں کوئی حرج نہیں ہے
البتہ بغیر بورو لین اور بورو پلس کے استعمال کئے نماز پڑھنا احوط ضرور ہے ، کیونکہ فی زماننا تعصبانہ طور پر نجاستوں کی ملاوٹ کا زیادہ امکان ہے ، فلہٰذا اگر ان کے استعمال کی کوئی صحیح غرض نہ ہو تو احتیاط ہی اولی ہے
*والله اعلم بالصواب*
ــــــــــــــــــــــ❣♻❣ـــــــــــــــــــــــ
*✍کتبــــــــــــــــــــــــــــہ:*
*حضرت مفتی محمد رضا امجدی صاحب قبلہ مدظلہ العالی والنورانی دارالعلوم رضویہ بڑا بریار پور موتیہاری مشرقی چمپارن بہار۔*
*+919470258177*
*✅الجواب صحیح والمجیب نجیح: خلیفئہ حضور تاج الشریعہ حضرت مفتی سید شمس الحق برکاتی مصباحی صاحب قبلہ۔*
ــــــــــــــــــــــ❣♻❣ـــــــــــــــــــــــ
0 تبصرے
اپنا کمینٹ یہاں لکھیں