مرکز اھلسنت خانقاہ رضویہ اور خانوادہ رضویہ بریلی شریف کے لئے یہ خبر قیامت صغری سے کم نھیں

786/92
اظھار تعزیت
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

مرکز اھلسنت خانقاہ رضویہ اور خانوادہ رضویہ بریلی شریف کے لئے یہ خبر قیامت صغری سے کم نھیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
آہ! آہ! اپنے اجداد کرام کے پیر خانہ مارھرہ مطہرہ کے اس موروثی غلام اور خادم ناتواں کے حواس پر یہ دلخراش خبر بجلی بن کر گری کہ میرے آقائے نعمت کے شھزادے اور مخدوم گرامی۔ امین ملت حضرت سید امین میاں صاحب قادری۔مد ظلہ العالی سجادہ نشین خانقاہ عالیہ قادریہ برکاتیہ مارھرہ مطہرہ کے برادر گرامی شھزادہ احسن العلماء حضرت سید محمد افضل میاں صاحب قادری ایک طویل علالت کے بعد ھم سب کو روتا بلکتا چھوڑ کر اور داغ مفارقت دے کر اپنے مالک حقیقی سے جاملے۔ا نا للہ و ا نا الیہ راجعون ۔
  حضرت سید افضل میاں صاحب نہایت خلیق ۔ملنسار متواضع اور محبت کرنے والے بلند اخلاق کے مالک ایک سنجیدہ۔۔باوقار اور دلکش شخصیت کے مالک تھے۔۔موصوف کو میرے جد کریم سیدی سرکار مفتی اعظم ھند سے شرف بیعت حاصل تھا۔یہ چیز ھمارے لئے بھی باعث شرف تھی۔
 حواس باختہ کردینے والی اس خبر کی وجہ سے واقعی آچ کی رات میرے لئےبھت طویل ھوگی۔یہ رات میرے لئے قیامت صغری سے کم نھیں۔ اللہ رب العزت برادر گرامی حضرت سید افضل میاں صاحب کو جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے ۔اس غم کی گھڑی میں مرکز اھلسنت ۔خانوادہ رضویہ اور جامعہ رضویہ منظر اسلام خانوادہ برکات کے ساتھ مکمل طور پر شریک غم بن کھڑا ھوا ھے۔۔اللہ تعالی میرے آقائے نعمت کے تمام شھزادگان مخدوم گرامی سرکار امین ملت۔۔۔سرکار شرف ملت سیدی سرکار رفیق ملت ۔۔۔حضرت افضل میاں صاحب کے بچوں ۔زوجہ اور ان کے جمیع اھل خانہ کو صبر جمیل عطا فرمائے اور سید افضل میاں کے درجات کو بلند فرمائے آمین بجاہ سیدالمرسلین صلی اللہ تعالٰی علیہ وسلم۔
    شریک غم 
  فقیر قادری محمد سبحان رضا خان سبحانی غفر لہ 
خادم مرکز اھلسنت خانقاہ رضویہ درگاہ اعلیحضرت بریلی شریف۔
30/ربیع الآخر 1442ھ /15/ دسمبر 2020 بروز منگل بوقت رات 11/بجے

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے