نام و نسب :محمد طارق انور بن حضرت مولانا عبد الشکور رضوی تلمیذ رشید حضرت قاضی شمس العلما جونپوری (مصنف قانون شریعت) قدس سرہ العزیز.
تاریخ ولادت ۵: جون 1978ء کو موضع بھبنور ضلع نوادہ (بہار) میں پیدا ہوئے ۔ آپ کی ابتدائی تعلیم گاؤں و علا قائی مدارس میں ہوئی ۔ درجہ ثالثہ سے شعبہ فضیلت تک کی تعلیم الجا معۃ الاشر فيہ ( مبارک پور) میں پائی ۔ 1419 ھ مطابق 1998ء میں الجامعۃ الاشرفیہ (مبارک پور) سے فارغ التحصیل ہوئے۔
تدریسی خدمات
شاہ جماعت عربک کالج (ہاسن : کرنا ٹک )، دار الھدی اسلامک یونیورسٹی ( چماڈ ، ملاپورم کیرلہ) جامعہ حضرت بلال ٹیانری روڈ، بنگلور ) جامعہ سعد یہ (ڈیلی کاسر گوڈ کیرلہ) فی الحال..... بہار میں تدریسی خدمات انجام دے رہے ہیں ۔
تصنیف و تالیف
مختلف موضوعات پر بانوے٩٢ کتب و رسائل تحریر کیے تقریباً 30 مطبوعہ ہیں ، اور باقی غیر مطبوعہ، سو سے زائد مقالات تحریر کیے، جو مختلف رسائل و جرائد میں شائع ہو چکے ہیں ۔ سال 2011 - 2012 میں حسام الحرمین کی تصدیق جد یدکی تحریک شروع کی، یہ سلسلہ تادم تحریر جاری ہے۔ ماہنامہ پیغام شریعت ( دہلی ) کے فروغ وترویج کے لیے آغاز امر سے تا دم تحریر منسلک ہیں۔
چونکہ آپ سنی گھرانے میں پیدا ہوئے اور اسی ماحول میں نشو نما ہوئی تو دینی لگاؤ بچپن سے ہی تھا، کچھ ہوش سنبھالا تو والد گرامی نے ابتدائی تعلیم کے بعد درس نظامی کی طرف رہنمائی فرمائی، درجہ ثالثہ کے بعد ازھر ہند "الجامعۃ الاشرفیہ (مبارک پور، اعظم گڑھ یوپی، انڈیا ) میں داخلہ ہوا اور پھر علمی سفر پایہ تکمیل تک اسی جامعہ میں ہوا، رضوی فکر پر سختی سے کاربند ہیں، رد فرقہ بجنوریہ، اشخاص اربعہ کی تکفیر پر زبردست کام فرمایا ہے.
آپ کی خصوصیات میں سے یہ ہے کہ بروقت مناسب رہنمائی فرماتے ہیں، قضیہ "خطا" پر آپ نے کئی اقساط پر مشتمل نہایت ہی جامع اور عمدہ رہنمائی فرمائی، اگر کوئی بھی انصاف پسند آپ کی تحاریر کو بنظر انصاف دیکھے تو اسے راہ حق واضح نظر آئے گی، آپ کی خصوصیات میں یہ بھی ہے کہ آپ علم کلام، علم فقہ حنفی، فقہ شافعی پر بھی اچھی نظر رکھتے ہیں، فقہ حنفی کی طرز پر آپ نے فقہ شافعی پر "قانون شافعی" تحریر فرمائی، آپ کو یہ فن بھی حاصل ہے کہ کوزے میں سمندر کو کیسے اتارا جائے، ہندو پاک میں میری نظر میں اب تک ایسا مصنف نہیں گزرا جو اس قدر جامع لکھتا ہو کہ ایک صفحہ ہی میں اپنی بات مکمل کردے، موضوع خواہ کچھ بھی ہو، آپ سیاست اور تاریخ ہند پر گہری نظر رکھتے ہیں، جس کا نمونہ آپ آپ کے یک صفحاتی مضامین کے مجموعہ "دیوانِ لوح و قلم" میں دیکھا جا سکتا ہے جو عنقریب منظر عام پر آرہا ہے.
آپ کی خصوصیات میں سے یہ بھی ہے کہ آپ جہاں ایک صفحہ میں اپنا مافي الضمير بخوبی ادا کرتے ہیں وہیں 700، 800 صفحات پر مشتمل تحقیقی کتب بھی رقم فرماتے ہیں "رسالہ" البرکات النبوية في احکام الشریعہ" کے بارہ رسائل اب تک پی ڈی ایف فارمیٹ میں عام ہوچکے ہیں جن میں اکثر رسائل 400 صفحات سے اوپر ہیں.
آپ کا قلم جس تیزی سے چل رہا ہے بر صغیر میں اس اس طرح کا دوسرا قلم کار نہیں دکھتا، میں تو اس سرعت کو دیکھ کر حیران رہ جاتا ہوں کہ روزانہ آپ کی کوئی نہ کوئی تحریر ضرور دکھتی ہے تمام تر مصروفیات کے بعد بھی قومی، ملکی صورتحال پر شاندار تبصرے، لائحہ عمل، جملہ اہل سنت کو دعوت فکر دیتے ہوئے دیکھے جا سکتے ہیں. ع اللہ کرے زور قلم اور زیادہ
فی الحال "ضروریات دین و ایمان" تحقیقات و تنقیدات "آؤ اپنی اصلاح کریں" مسئلہ کشمیر و فلسطین "پر آپ کی نایاب تحریر" انسانی جانیں انمول ہیں، زمینی ٹکڑوں کی حقیقت کیا؟ "موضوع بحث ہیں اور بحمدہ تعالیٰ آپ نے جو کچھ رقم کیا فقیر کو اس سے ذرہ برابر انحراف نہیں.
اللہ رب العزت موصوف کو عمر خضر عطا فرمائے اور خدمت دین کی توفیق مرحمت فرمائے. آمین.
رابطہ نمبر علامہ طارق انور صاحب قبلہ :9916371192
محمد زاہد علی مرکزی( کالپی شریف)
چئیرمین: تحریک علمائے بندیل کھنڈ
0 تبصرے
اپنا کمینٹ یہاں لکھیں