-----------------------------------------------------------
جان بوجھ کر جھوٹی قسم کھانا عندالشرع کیسا؟
➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖
*السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ*
*الســوال ــــــــــــــ️👇*
*علماء کرام کی بارگاہ میں ایک مسلہ ہے کہ اگر کسی کو کوئی قسم کھانے کو کہتا ہےتو وہ جھوٹا ہونے پر چھوٹے کاف سے( کسم) جھوٹی قسم کھا لیتا ہے تو کیا اس طرح قسم ہو جاتی ہےجواب عنایت فرمائیں آپ کی بڑی مہربانی ہوگی*
*المستفتی: عید محمد سکندری جیسلمیر*
*◆ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ◆*
*وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ*
*الجواب بــعون الملڪ الوھاب*
*اگر کسی نے قسم کھانے کے لئے کہا قسم کھاؤ تو گویا وہ بڑی ق یا چھٹی ک سے قسم کھائے اگر نیت قسم کی ہے تو قسم ہوگی اور اگر جان بوجھ کر جھوٹی قسم کھاتا ہے تو یہ قسم غموس میں سے ہے اور غموس قسم کھانا سخت گنہگار ہوا اب اس پر فرض ہے توبہ استغفار کرے۔*
*حضور صدر الشریعہ علیہ الرحمہ تحریر فرماتے ہیں ــــــــ!!*
*قسم کی تین قسم ہے:(1)غموس۔(2)لغو۔(3) منعقدہ۔ اگر کسی ایسی چیز کے متعلق قسم کھائی جو ہوچکی ہے یا اب ہے یا نہیں ہوئی ہے یا اب نہیں ہے مگروہ قسم جھوٹی ہے مثلاً قسم کھائی فلاں شخص آیا اور وہ اب تک نہیں آیا ہے یا قسم کھائی کہ نہیں آیا اور وہ آگیا ہے یا قسم کھائی کہ فلاں شخص یہ کام کر رہا ہے اور حقیقتہً وہ اس وقت نہیں کر رہا ہے یا قسم کھائی کہ یہ پتھر ہے اور واقع میں وہ پتھر نہیں ، غرض یہ کہ اس طرح جھوٹی قسم کی دوصورتیں ہیں جان بوجھ کر جھوٹی قسم کھائی یعنی مثلاً جس کے آنے کی نسبت جھوٹی قسم کھائی تھی یہ خود بھی جانتا ہے کہ نہیں آیاہے تو ایسی قسم کو غموس کہتے ہیں۔ اور اگر اپنے خیال سے تو اوس نے سچی قسم کھائی تھی مگر حقیقت میں وہ جھوٹی ہے مثلاً جانتاتھا کہ نہیں آیا اور قسم کھائی کہ نہیں آیا اور حقیقت میں وہ آگیا ہے تو ایسی قسم کو لغوکہتے ہیں۔ اور اگر آئندہ کے لیے قسم کھائی مثلاً خداکی قسم میں یہ کام کروں گا یا نہ کروں گا تو اس کو منعقدہ کہتے ہیں۔ (1) جب ہرایک کو خوب جان لیا تو ہر ایک کے اب احکام سنیے مسئلہ ۲: غموس میں سخت گنہگار ہوا استغفار و توبہ فرض ہے مگر کفارہ لازم نہیں اور لغو میں گناہ بھی نہیں اور منعقدہ میں اگر قسم توڑے گا کفارہ دینا پڑے گا اور بعض صورتوں میں گنہگار بھی ہوگا۔(2) (درمختار ،عالمگیری وغیرہما*
*📙بہار شریعت حصہ نہم ص 301*
*وَاللہُ اَعْــلَمُ بِــاالصَّـــــوَابـْــــ*
*◆ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ◆*
*✍️کتبــــــــــــــــــــــہ:*
*فقیــر محــمد امتـیاز قــمر رضــوی امجــدی عفـی عنـہ خطـیب وامـام رضـا نـگر گینـرو بیـنگا بــاد گـریـڈیــہ جـھارکھــنڈ رابـطـہ نـمبـر 👇)*
*📲+919113471871☜*
*✅الجوابـــــ صحیح والمجیبــــ نجیح: فقــیر محمــد اسـماعیــل خــان القـادری الـرضـوی الامـجـدی صـاحب قـبلہ مــدظـلـہ الـعـالی والنـورانـی*
*مــقام👈دولھـاپـور پـہاڑی پــوسـٹ انـٹیا تھـوڪ بــازار ضلـع گــونــڈہ یــوپـــی۔*
*✅الجوابــــ صحیح والمجیبـــــ نجیح: فقیر محمد علاءالدین فریدی القادری جامعہ عظیمیہ فیض البرکات دھنباد جھارکھنڈ۔*
*◆ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ◆*
0 تبصرے
اپنا کمینٹ یہاں لکھیں