چند بے مثال مغالطے

مبسملا وحامدا::ومصلیا و مسلما 

چند بے مثال مغالطے

1-دیوبندیوں کی کفریہ عبارتوں پر آج تک مناظرے ہوتے رہے ہیں۔اس کے باوجود دیوبندی عوام کو دیابنہ کے کفریہ عقائد کا کچھ بھی علم نہیں۔سبحان اللہ

مناظروں میں جلوہ افروز عوام شاید سب بہرے رہتے ہوں گے۔

2-دیوبندی لوگ خود تقریروں میں بیان کرتے پھرتے ہیں کہ اللہ تعالی جھوٹ پر قادر ہے,ورنہ اللہ تعالی کی قدرت بندوں سے کم ہو جائے گی۔

اس اعلانیہ بیان کے باوجود دیوبندی عوام کو کچھ معلوم نہیں۔

3-دیوبندی لوگ علم غیب کا اعلانیہ انکار کرتے ہیں۔وہ دوسوسال سے علم غیب نبوی کا انکار کرتے آئے ہیں۔مناظرے کرتے رہے ہیں۔پھر بھی عوام کو کچھ خبر نہیں۔

3-نبی کو اپنے جیسا بشر کہتے ہیں۔اپنے بڑے بھائی کی طرح کہتے ہیں۔زیارت روضہ رسول صلی اللہ تعالی علیہ وسلم کو شرک وبدعت کہتے ہیں۔یہ سب اعلانیہ کہتے ہیں۔

 سب کچھ اعلانیہ کہا جارہا ہے۔تقریریں ہو رہی ہیں۔کتابیں چھپ رہی ہیں,لیکن عوام کو کچھ معلوم نہیں۔

گرچہ دیابنہ اشخاص اربعہ کی کفر کلامی والی عبارتوں کو اعلانیہ بیان نہیں کرتے اور جب کوئی بیان کرے تو تاویل کرتے ہیں,لیکن جن عقائد پر کفر فقہی لازم آتا ہے,ان عقائد کو وہ بیان کرتے رہتے ہیں۔پھر بھی دیوبندی عوام کو کچھ معلوم نہیں۔

دیوبندی عوام سب مٹی کی مورت اور پتھر ہیں کہ نہ کچھ سنتے ہیں,نہ سمجھتے ہیں۔

وہابیہ اور دیابنہ جن امور کو شرک و بدعت کہہ کر ان کی اعلانیہ تبلیغ کرتے ہیں,ان میں متعدد امور پر کفر فقہی کا حکم عائد ہوتا ہے۔ان شاء اللہ تعالی تفصیل رقم کی جائے گی۔

ابھی ہوا ایسی چلائی جا رہی ہے کہ دیوبندی عوام کو کچھ بھی معلوم نہیں۔کل کہیں گے کہ دیوبندی مولویوں کو کچھ بھی معلوم نہیں۔

وہ ساری کتابیں سمندر میں غرقاب ہو چکی ہیں,جن میں کفریات لکھے ہوئے تھے۔

جو علمائے کرام مذہب اہل سنت کے تحفظ کے لئے اپنی خدمات پیش کرنا چاہتے ہیں,وہ آگے آئیں اور کام کریں,ورنہ موجودہ وسوسے سنیوں کو بھی لے ڈوبیں گے۔

طارق انور مصباحی 

24:جنوری 2021

ایک تبصرہ شائع کریں

1 تبصرے

  1. ماشاء اللہ
    آپ کی تحریریں بہت عمدہ رہتی ہیں، اللہ جل و علا آپ کو مزید توفیقات سے نوازے

    جواب دیںحذف کریں

اپنا کمینٹ یہاں لکھیں