جس مصلی پر مقدس مقامات کی تصویر ہو اس پر نماز پڑھنا کیسا؟

 « احــکامِ شــریعت » 
----------------------------------
جس مصلی پر مقدس مقامات کی تصویر ہو اس پر نماز پڑھنا کیسا؟
➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖

*السلام علیکم و رحمتہ الله و برکاتہ۔*
کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ جس مصلے پر کعبہ شریف کی تصویر ہو اس پر نماز پڑھنا کیسا ہے بحوالہ جواب عنایت فرمائیں کرم نوازش ہوگی۔ 
*سائل:محمد ندیم رضا شاہدی رامپور یوپی الہند۔*
*ـــــــــــــــــ♦️🔰♦️ــــــــــــــــــ*

*وعلیکم السلام ورحمتہ الله و برکاتہ*
*✍️الجـواب* جس مصلی پر کعبہ مقدسہ یا کسی متبرک مقام کا نقشہ ایسا صاف اور صحیح بنا کہ اسے دیکھتے ہی فوراً ذہن اصل کی طرف جا پہنچے تو اس کا اعزاز و اکرام اصل کی طرح ہوگا۔ 
سیدنا اعلیٰ حضرت علیہ الرحمہ تحریر فرماتے ہیں: علمائے دین نے نقشہ کا اعزاز و اعظام وہی رکھا جو اصل کا رکھتے ہیں لہذا وہ مصلی جو امام صاحب کے لئے بچھا ہوا ہے اس پر نماز پڑھتے وقت پیر نہ پڑتا ہوتو اس کا بچھانا اور نماز پڑھنا جائز ہے ورنہ اس کا بچھانا جائز نہیں ہے "اھ
*📓( فتاویٰ علیمیہ ج 1 ص 238 احکام مسجد کا بیان )*
*📓(ایساہی فتاویٰ مرکز تربیت افتا ج 2 ص 475 باب الآداب پر ہے اور فتاویٰ رضا دارالیتامی ص 411 جائز و ناجائز کا بیان پرہے )*

*واللہ تعالیٰ اعلم*
*ـــــــــــــــــ♦️🔰♦️ــــــــــــــــــ*

*✍️کتبـــــــــــــــــــہ:*
*حـضـرت عـلامـہ ومـولانا مـحـمّـد ریحـان رضـا رضـوی صـاحـب قـبلـہ مـدظـلـہ الـعـالـی والـنـورانـی۔فـرحـابـاڑی ٹیـڑھـاگاچـھ وایـہ بہـادر گنـج ضلـع کشـنگنـج بہـار انڈیا۔*
*📲+91 6287118487*

*✅الجـواب صحیـح* 
*از خلیفۂ حضور تاج الشریعہ حضور مفتی سید محمد شمس الحق برکاتی مصباحی صاحب قبلہ مد الظلہ العالی۔*
*ــــــــــــــــ♦️🔰♦️ـــــــــــــــــ*

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے