روضۂ اقدس پر 70 ہزار ملائکہ کی حاضری

  «  امجــــدی   مضــــامین  »   
-----------------------------------------------------------روضۂ اقدس پر 70 ہزار ملائکہ کی حاضری
➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖

 حضورِ اکرم صلی اللّٰہ علیہ وآلہٖ وسلم کے روضۂ اقدس کا آج بھی ملائکہ قطار اندر قطار طواف کرتے ہیں۔ وہ باجماعت اُتر کر آقاﷺ کے دربارِ رحمتِ آثار میں اِحترام و عقیدت کے پھول نِچھاور کرتے ہیں اور اَنوار و تجلّیات کی چادر سے ہر چیز ڈھانپ دیتے ہیں۔

نبیہ بِن وہب بیان کرتے ہیں کہ حضرت کعب احبار رضی اللّہ عنہُ اُم المومنین حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللّہ عنہا کے پاس آئے تو اِثنائے گفتگو ذِکرِ رسولﷺ چِھڑ گیا۔ اِس دوران میں حضرت کعب رضی اللّہ عنہُ نے کہا:

'' ہر روز صبح سویرے ستّر ہزار فرشتے (آسمان سے زمین پر) اُترتے ہیں، وہ یہاں تک کہ قبرِ انوار کو (اپنے پروں سے) ڈھانپ لیتے ہیں، وہ اپنے پَر (تبرکاً اُس سے) مَس کرتے اور حضور نبی اکرمﷺ پر درود بھیجتے ہیں۔ یہاں تک کہ جب شام ہوتی ہے تو وہ (آسمان کی طرف) جاتے ہیں اور پِھر (اُسی طرح دوسرے) ستّر ہزار فرشتے قبرِ اَنور کو (اپنے پَروں سے) ڈھانپ لیتے ہیں اور اپنے پَر (تبرکاً) اُس سے مَس کرتے ہیں، اور ستّر ہزار فرشتے رات کو اور ستّر ہزار فرشتے دن کو حضور نبی اکرمﷺ پر درود بھیجتے ہیں، اور یہاں تک کہ جب (روزِ محشر) آپﷺ (کے قبرِ اَنور) کی زمین شق ہو جائے گی تو آپﷺ ( ایسے ) ستّر ہزار فرشتوں کے جُھرمٹ میں (وہاں سے) جلوہ افروز ہوں گے جو آپﷺ کی (عظمت و) توقیر کے ڈنکے بجا رہے ہوں گے۔''

صلی اللّٰہ اعلیٰ حبیبہٖ سیدنا محمدوَّآلہٖ و اہلِ بیتہٖ وصحبہٖ و بارک وسلم

*حوالہ جات :*
1- قرطبی،التذکرہ فی اُمور احوال الموتیٰ و اُمور الآخرہ: 213،214،باب فی بعث النبی ﷺ من قبرہ

2- دارمی نے،السنن ( 1:57،رقم 94 ) میں اِسے مختصراً ذِکر کِیا ہے۔

3- نجاد،الردعلی من یقول القرآن المخلوق: 63،رقم: 89

4- اِبنِ حبان،العظمہ،3:1018،1019،رقم: 537

5۔ اِبنِ اسحاق ازدی،فضل الصلاۃ علی النبی ﷺ : 92،رقم: 101
6- بیہقی،شعب الایمان،3:493،رقم:4170

7- ابونعیم،حلیتہ الاولیاء و طبقات الاصفیاء،5:390

8۔ اِبنِ جوزی،الوفا باحوال المصطفیٰ:833، رقم:1578

9- اِبنِ قیم، جلاءالافہام:68،رقم:129

➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖
*المرتب⬅ قاضـی شعیب رضـا تحسینی امجـدی، ممبر "فیضـانِ دارالعـلوم امجـدیہ ناگپور گروپ" 7798520672*
➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے