امام احمد رضا نے صحیح فرمایا

مبسملا وحامدا::ومصلیا ومسلما

امام احمد رضا نے صحیح فرمایا


برادران اہل سنت و جماعت امام احمد رضا قادری علیہ الرحمۃ والرضوان کے بیان کردہ عقائد و مسائل پر قائم رہیں۔

عہد حاضر میں سنی کہلانے والے بعض افراد کج روی کے شکار ہیں۔ان کے فریب سے بچنے کی راہ یہی ہے کہ صدق دل سے بارگاہ الہی میں اپنے لئے ہدایت پر قائم رہنے کی دعا کرتے رہیں اور جن کے آپ امتی ہیں,ان کی خدمت با برکت میں انتہائی ادب و تعظیم کے ساتھ اور مکمل توجہ اور یکسوئی کے ساتھ درود شریف پیش کرتے رہیں۔

وہی قیامت تک کے لئے ساری کائنات کے رسول ونبی ہیں۔ان کی رحمت کاملہ سے امید ہے کہ آپ کی دستگیری فرمائی جائے گی۔نہ صرف یہ کہ ہدایت پر آپ قائم رہیں گے,بلکہ ہدایت کے علاوہ بہت سی نعمتوں سے بھی سرفراز کیا جائے گا۔وہ نعمت الہیہ کے قاسم بھی ہیں۔

علمائے کرام مسائل کی وضاحت کر سکتے ہیں,لیکن وضاحت الگ ہے اور ہدایت الگ۔اس لئے اللہ و رسول(عزوجل وصلی اللہ تعالی علیہ وسلم)سے مدد طلب کرتے رہیں۔

آج یا کل ہم آپ سب دنیا سے چلے جائیں گے۔اگر ہدایت کے ساتھ گئے تو ان شاء اللہ تعالی شفاعت نبوی اور مغفرت خداوندی سے ہم شاد کام ہوں گے اور وہاں کی نعمتوں کے سامنے دنیاوی نعمتوں کی کوئی حیثیت نہیں,پس عقل مندی یہی ہے کہ دائمی نعمتوں پر نظر رکھیں۔

ہاں,احباب اہل سنت سے یہ بھی عرض ہے کہ بدمذہب جماعتیں غریبوں اور محتاجوں کی مدد کرتی ہیں,اس سبب سے ان کا میلان ان کے غلط مذاہب کی طرف ہو جاتا ہے,اس لئے ہمیں بھی مسلمانوں کے دکھ درد میں شریک ہونا چاہئے اور حتی الامکان ان کے ساتھ حسن سلوک اور حسب قوت ان کا تعاون کرنا چاہئے۔

طارق انور مصباحی

جاری کردہ:10:فروری 2021

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے