حضرت ابو الفرح شیخ محمد یوسف طرطوسی رحمۃ اللّٰه علیہ

📚     «  مختصــر ســوانح حیــات  »     📚
-----------------------------------------------------------
🕯 حضرت ابو الفرح شیخ محمد یوسف طرطوسی رحمۃ اللّٰه علیہ🕯
➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖

اسم گرامی: شیخ محمد یوسف۔
کنیت: ابو الفرح۔ 
لقب: راحت المسلمین۔
والد کا اسم گرامی: شیخ عبدا للہ طرطوسی رحمۃ اللّٰه علیہ۔ 
شام کے خوب صورت شہر ’’طرطوس‘‘ کی نسبت سے ’’طرطوسی‘‘ کہلاتے ہیں۔

تحصیلِ علم: آپ رحمۃ اللّٰه علیہ مروجہ علوم اسلامی کے ماہر کامل اور فاضل متبحر  تھے۔ علم الاخلاق اور تصوف میں امام تھے۔

بیعت و خلافت: حضرت شیخ عبد الواحد تمیمی رحمۃ اللّٰه علیہ کے دستِ حق  پرست پر بیعت ہوئے، اور مجاہدات و سلوک کے بعد خلافت سے مشرف ہوئے۔
آپ رحمۃ اللّٰہ علیہ حضرت شیخ عبدالواحد تمیمی رحمہ اللّٰہ کے اجل اور اعظم خلفاء میں سے ہیں۔

سیرت و خصائص: قدوۂ اولیاء، سیدِ زمان ، زبدۂ مشائخ جہاں حضرت  شیخ ابوالفرح محمد یوسف طرطوسی رحمۃ اللّٰه علیہ۔ 
آپ سلسلہ عالیہ قادریہ رضویہ کے چودہویں (14) امام اور شیخِ طریقت ہیں۔ آپ ولی کامل اور عالم و فاضل جمیع علوم ظاہری و باطنی ہیں۔ آپ بہت بڑے صاحبِ کرامت بزرگ تھے۔ اور صبر و توکل میں آپ کا مقام بہت بلند ہے۔ زمانے کے علماء و مشائخ نے آپ کو منفرد وقت جانا اور مانا ہے، آپ عظیم خوبیوں کے مالک تھے، اور اپنے پیر و مرشد کے نقش قدم پر رہ کر خلق خدا کی ہدایت کا عظیم فرض انجام دیا اور دین متین کی وہ خدمات انجام دیں کہ آج بھی آپ کانقش قدم فیض روحانی کا سر چشمہ ہے، تجرید و تفرید میں یگانۂ وقت تھے۔شہر طرطوس ملک شام کے عمدہ ترین شہروں میں سے ایک بہترین شہر تھا۔ آپ نے اس شہر کو اپنے قیام کے لئے منتخب فرمایا اور اسی شہر میں بودو باش اختیار فرمائی اس لئے آپ طرطوسی کہے جانے لگے ۔ اس شہر میں آپ نے قیام فرما کر صفحاتِ سِیر پر اس کے نام کو بلند فرما دیا اور اس کے مجہول نام کو اوج ثر یا پر پہنچا دیا ۔ سچ ہے کہ جو زمین کسی مردِ خدا کو مقتدانہ طور پر اپنی آغوش میں لے لیتی ہے تو وہ زمین باعثِ تعظیم و لائق تقدیس ہوجاتی ہے۔ اس کے نظائر ہمیں بہت سے شہروں اور مقامات میں نظر آتی ہیں۔ چھوٹے چھوٹے گمنام قصبے دنیا میں ان نفوس قدسیہ کی بدولت مشہور و مقبول ہوجاتے ہیں۔

تاریخ وصال: آپ کا وصال 3؍ شعبان المعظم بروز ہفتہ 443 ھ کو خلیفہ القائم بامرا للہ عباسی کے عہد میں طرطوس میں ہوا۔

خلفاء: آپ کے صرف ایک خلیفہ کا نام کتبِ سِیر میں ملتا ہے جو حضرت شیخ ابو الحسن علی ہکّاری رحمۃ اللّٰه علیہ ہیں۔

مزار مبارک: آپ کا مزار مقدس شام کے شہر طرطوس میں مرجع خلائق ہے۔

شجرہ شریف میں اس طرح ذکر ہے:
بُو الْفَرَح کا صدْقہ کر غم کو فَرَح ،دے حُسن و سَعد
 بُوالْحَسَن اور بُو سَعیدِ سَعْد زا کے واسِطے

➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖
المرتب⬅ محـمد یـوسـف رضـا رضـوی امجـدی نائب مدیر "فیضـانِ دارالعـلوم امجـدیہ ناگپور گروپ" 9604397443
➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے