اگر کسی نے اپنی زمین ہندو کو دیا مندر بنانے کے لئے تو اس پر کیا حکم ہے؟

🕯        «    احــکامِ شــریعت     »        🕯
-----------------------------------------------------------
📚اگر کسی نے اپنی زمین ہندو کو دیا مندر بنانے کے لئے تو اس پر کیا حکم ہے؟📚
➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖

السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
مفتیان کرام کی بارگاہ میں ایک سوال ہے کے زید نے ہندؤں کے مندر بنانے کے لئے اپنی زمین سے زمین دیا تو ایسے شخص کے لئے شریعت کا کیا حکم ہے برائے مہربانی حوالے کے ساتھ تفصیلی اور تشفی بخش جواب عطا کریں بڑی مہربانی ہوگی۔
سائل: محمد اعجاز خان
◆ــــــــــــــــــــ۩۞۩ـــــــــــــــــــــ◆

📝الجواب بعون الملک الوہاب :
 مندر میں معبود باطل کی عبادت ہوتی ہے جوکہ کفروشرک ہے لہذا مندرکے لئے اپنی زمین دینا اعانت علی الشرک ہے  قال اللہ تعالی فی کتابہ الکریم
 
"وَلَا تَعَاوَنُوْا عَلَی الْاِثْمِ وَالْعُدْوَانِ"

🏷نیز مندر کے لئے جگہ دینا گویا مندر کی اجازت دینا ہے اسی طرح پوجا سے بھی راضی ہونا ہے اور یہ رضا بالکفر ہے جو کہ کفر ہے۔

 📕عالمگیری وغیرہ کتب فقہ میں ہے "الرضا بالکفر کفر"(جلد دوم,ص۲۵۷)

 📿لہذا شخص مذکور پر تین تین وجہ سے کفر عائد ہوگا فوراً توبہ و استغفار کرے اور دوبارہ کلمہ توحید پڑھ کر داخل اسلام ہو اور اگر بیوی والا ہو تو دوبارہ نکاح بھی کرے۔
در مختار میں ہے: "مایکون کفرا اتفاقا یبطل العمل والنکاح واولادہ اولاد زنا ومافیہ خلاف یومر الاستغفار والتوبۃ وتجدید النکاح "ملتقطا(ج۴,ص۲۴۶-۴۷,الشاملہ) البتہ اگر مجبور کیا گیا ہو تو کفر نہ ہوگا۔
 
واللہ تعالی اعلم
◆ــــــــــــــــــــ۩۞۩ـــــــــــــــــــــ◆

کتبــه✍ شـان مـحـمـد الـمصـبـاحی الـقـادری، خادم التدریس جامعہ مظھر العلوم گرسھاے گنج قنوج یوپی

✅ الجواب الصحیح: (مفتی) کریم اللّٰه رضوی خادم التدریس دارالعلوم مخدومیہ اوشیورہ برج جوگیشوری ممبئی۔
➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے