🕯 « احــکامِ شــریعت » 🕯
-----------------------------------------------------------
📚قے (الٹی) پاک ہے یا ناپاک؟ نیز اگر بدن یا کپڑے پر لگ جائے تو کیا حکم ہے؟📚
➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖
اَلسَّلاَمْ عَلَيْــــــــــكُمْ وَ رَحْمَةُاللَّهِ وَبَرَكَاتُهُ
کیا فرماتے ہیں علمائے کرام و مفتیان عظام اس مسئلے کے بارے میں کہ الٹی (قے) پاک ہے یا ناپاک؟ اگر کپڑوں پر لگ جائے تو کیا حکم ہو گا
سائل: غلام حسین وادئ سون سکیسر
ــــــــــــــــــــــ❣♻❣ـــــــــــــــــــــــ
وعلیکم السلام.ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
الجواب: قے (الٹی) اگر مونھ بھر ہو تو وہ نجاست غلیظہ ہے اگر بدن یا کپڑے پر ایک درہم سے زیادہ لگ جائے تو اسکا پاک کرنا فرض ہے اگر بے پاک کئے نماز پڑھ لی تو نماز ہوگی ہی نہیں اور اگر ایک درہم کے برابر لگ جائے تو اسکا پاک کرنا واجب ہے اگر بے پاک نماز پڑھ لی تو نماز مکروہ تحریمی واجب الاعادہ ہوئی اور اگر ایک درہم سے کم ہے تو اس کا پاک کرنا سنت ہے اگر بے پاک کئے نماز پڑھ لی تو نماز خلاف سنت ہوئی -
اور قے (الٹی) اگر مونھ بھر نہ ہو تو پاک ہے اگر بدن یا کپڑے میں لگ جائے تو بغیر دھوئے نماز پڑھنے سے نماز ہوجائے گی کوئی کراہت نہیں -
جیساکہ فتاوی ھندیہ میں ہے کہ
" کل ما یخرج من بدن الانسان مما یوجب خروجہ الوضوء أوالغسل فھو مغلظ کالغائط والبول والمنی والمذی والودی والقیح والصدید والقئ اذا ملأ الفم کذا فی البحر الرائق " اھ
(📘 ج:1/ص:46/ الفصل الثانی فی االاعیان النجسۃ / بیروت)
اور در مختار میں ہے کہ
" (وعفا) الشارع (عن قدر درھم) و ان کرہ تحریما فیجب غسلہ وما دونہ تنزیھا فیسن و فوقہ مبطل فیفرض " اھ
(📕 ج:1/ص:520/ کتاب الطھارۃ / باب الأنجاس / دار عالم الکتب)
(📒اور ایسا ہی بہار شریعت ح:2/ص:389/390/ نجاستوں کا بیان / مجلس المدینۃ العلمیۃ دعوت اسلامی / میں ہے )
واللہ تعالیٰ اعلم
ــــــــــــــــــــــ❣♻❣ـــــــــــــــــــــــ
✍🏻کتبــــــــــــــــــــــــــہ:
حضرت علامہ مفتی محمد اسرار احمد نوری بریلوی صاحب قبلہ مدظلہ العالی والنورانی خادم التدریس والافتاء مدرسہ عربیہ اہل سنت فیض العلوم کالا ڈھونگی ضلع نینی تال اتراکھنڈ۔
✅الجواب صحیح والمجیب نجیح: حضرت علامہ جابرالقادری صاحب قبلہ۔
ــــــــــــــــــــــ❣♻❣ـــــــــــــــــــــــ
0 تبصرے
اپنا کمینٹ یہاں لکھیں