مخالفین حیرت زدہ اور دم بخود ‏

مبسملا وحامدا::ومصلیا ومسلما

مخالفین حیرت زدہ اور دم بخود 

فاضل شہیر حضرت علامہ مفتی محمد سلمان ازہری زید فضلہ نے اہل تعصب گستاخان رسول ومعاندین اسلام کو دعوت مباہلہ دے کر ان کے سر پر جوتے مارے ہیں۔

ان کا یہ اقدام قابل فخر اور لائق صد تحسین ہے۔معاندین گھبراہٹ میں مبتلا ہیں۔

جاء الحق وزہق الباطل ان الباطل کان زہوقا

خبر کے مطابق 17:رمضان المبارک 1442 کی تاریخ بھی مقرر ہو چکی ہے۔اب ضرورت ہے کہ مسلمانان ممبئ مفتی موصوف زید شرفہ کو مکمل تحفظ فرمائیں۔اللہ تعالی ہم سب کا حامی و ناصر ہو۔

مباہلہ کی کاروائی سے قبل پولیس محکمہ کے ساتھ مٹنگ کریں اور ضروری کاغذی کاروائی مکمل کریں۔پولیس کی نگرانی اور محکمہ پولیس کی اجازت لازم ہے۔

جو عشاق رسول حیران کن اقدامات کرتے ہیں,خود حضور اقدس تاجدار دوجہاں علیہ التحیۃ والثنا ان کی دستگیری فرماتے ہیں۔

نہ ہم اس لائق تھے,نہ ہمیں یہ شرف ملا۔

یہ منصب بلند ملا جس کو مل گیا

ہر ایک کے نصیب میں دار و رسن کہاں

ہاں,جن کو یہ فضل عطا ہوا,وہ اس کے حق دار ہیں کہ ہم ان کو اپنے دوش ناتواں پر بٹھا کر شہر شہر گشت کرائیں۔ایسوں کا رتبہ ہم سے بہت بلند ہے۔

یقیں محکم عمل پیہم محبت فاتح عالم 

جہاد زندگانی میں یہی مردوں کی شمشیریں

(شاعر مشرق ڈاکٹر اقبال)

طارق انور مصباحی 

دوم رمضان المبارک 1442
مطابق 14:اپریل 2021

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے