دینی مدارس کے لیے قوم سے سرمایہ طلب کرنا نہ عزتِ نفس کے خلاف ہے، اور نہ ہی وجہِ شرم (حافظِ ملت)
ــــــــــــــــــــــــــــــ
مفکر اسلام علامہ قمر الزمان خان اعظمی (ورلڈ اسلامک مشن لندن) آپ بیتی بیان کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ
میں نے حضور کی خدمت میں معروضہ پیش کیا کہ میرا جامعہ مالی انحطاط کا شکار ہے ۔ اور میں خود اپنے اندر یہ ہمت نہیں پاتا کہ قوم کے سامنے دستِ سوال دراز کروں ۔ اس پر حضور حافظِ ملت نے جو جواب عطا فرمایا تھا؛ وہ مجھ جیسے بہت سے افراد کی ہدایت کے لیے کافی ہے ۔
ارشاد فرمایا :
تمام بلندیاں فدایانِ مصطفی - ﷺ - کے نیچے ہیں ۔ خود رحمتِ عالم - ﷺ - نے بعض مواقع پر صحابۂ کرام سے سرمایہ طلب فرمایا ہے ۔ قوم سے قوم ہی کے لیے طلب کرنا؛ نہ عزت نفس کے خلاف ہے، اور نہ ہی وجہِ شرم ہے ۔ ہاں! اپنی ذات کے لیے قوم کے سامنے دستِ سوال دراز کرنا یقیناً باعث ننگ وعار ہے ۔ خدا اس سے جملہ خادمانِ دین متین کو محفوظ رکھے ۔ آمین
بجاہ حبیبہ سید المرسلین ـ علیہ الصلوۃ والتسليم -
{حافظِ ناموس رسالت، ص: ١٠ ، نوری مشن مالیگاؤں}
ــــــــــــــ
پیش کش :
فیضان سرور مصباحی
١٤ ؍ رمضان المبارک ١٤٤٢ھ
0 تبصرے
اپنا کمینٹ یہاں لکھیں