Header Ads

دکھتی آنکھ کے آنسو اور حکم شرع

🕯        «    احــکامِ شــریعت     »        🕯
-----------------------------------------------------------
📚دکھتی آنکھ کے آنسو اور حکم شرع📚
➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖
سوال.................:
دکھتی آنکھ کے آنسو نجاستِ غلیظہ ہیں یا نجاستِ خفیفہ؟ 
سائل : محمد سجاد چانڈیہ مدنی چوک سرور شہید
➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖

بسمہ تعالیٰ
الجواب بعون الملک الوھّاب
اللھم ھدایۃ الحق و الصواب
بیماری کی وجہ سے نکلنے والے دُکھتی آنکھ کے آنسو نجاستِ غلیظہ ہیں کیونکہ شریعت کا اصول ہے کہ آدمی کے بدن سے نکلنے والی ایسی چیز جس سے وضو یا غسل جاتا رہے تو وہ چیز نجاستِ غلیظہ ہوتی ہے تو چونکہ بیماری کی وجہ سے دُکھتی آنکھ کے آنسو نکلنے سے وضو جاتا رہتا ہے، اس لئے یہ نجاستِ غلیظہ ہیں۔

چنانچہ فتاویٰ عالمگیری میں ہے :
"الدم و القیح و الصدید و ماء الجرح و النفطۃ والسرۃ والثدی و العین و الاذن لعلۃ سواء علی الاصح"
خون، پیپ، کچ لہو اور زخم، آبلہ، ناف، پستان، آنکھ اور کان کا پانی جب کسی بیماری کی وجہ سے ہو تو (وضو توڑنے میں) برقولِ اصح سب برابر ہیں۔
(فتاویٰ عالمگیری، کتاب الطھارۃ، جلد 1، صفحہ 10، مکتبہ رشیدیہ کوئٹہ)

مزید ایک اور مقام پر ہے :
"کل ما یخرج من بدن الانسان مما یوجب خروجہ الوضؤ و الغسل فھو مغلظ"
یعنی انسانی بدن سے نکلنے والی ہر وہ چیز، جس کا نکلنا وضو اور غسل کو واجب کر دے تو وہ نجاست غلیظہ ہے۔
(فتاویٰ عالمگیری، کتاب الطھارۃ، الباب السابع فی النجاسۃ و احکامھا، الفصل الثانی فی الاعیان النجسۃ، جلد 1، صفحہ 46، مکتبہ رشیدیہ کوئٹہ)

صدرالشریعہ مفتی محمد امجد علی اعظمی رحمۃ اللہ علیہ تحریر فرماتے ہیں ہیں :
"آنکھ، کان، ناف، پِستان وغیرہا میں دانہ یا ناصُور یا کوئی بیماری ہو، ان وُجوہ سے جو آنسو یا پانی بہے وُضو توڑ دے گا۔"
(بہار شریعت، جلد 1، حصہ دوم (2)، صفحہ 305، مکتبۃ المدینہ کراچی)

مزید ایک اور مقام پر تحریر فرماتے ہیں :
"دُکھتی آنکھ سے جو پانی نکلے نَجاست غلیظہ ہے."
(بہار شریعت، جلد 1، حصہ دوم (2)، صفحہ 390، مکتبۃ المدینہ کراچی)
واللہ اعلم ورسولہ اعلم عزوجل وصلی اللہ علیہ والہ وسلم 
➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖

کتبـــــه:✍️ استاذ العلماء مفتی ابواسید عبید رضا مدنی عطاری، رئیس مرکزی دارالافتاء اہلسنت عیسیٰ خیل ضلع میانوالی۔
03068209672

تصدیق و تصحیح :
1-✅ الجواب صحيح والمجیب نجیح: فقط محمد عطاء اللہ النعیمی خادم الحدیث والافتاء بجامعۃالنور جمعیت اشاعت اہلسنت (پاکستان) کراچی۔
2-✅ الجواب صحیح: فقط ابو آصف راجہ محمد کاشف مدنی نعیمی رئیس دارالافتاء ھاشمیہ کراچی۔

➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے