کیا عورتیں سیاست کر سکتیں ہیں؟

🕯        «    احــکامِ شــریعت     »        🕯
-----------------------------------------------------------
📚کیا عورتیں سیاست کر سکتیں ہیں؟📚
➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ 
کیا فرماتے ہیں علمائے کرام کہ کیا مرد کی طرح عورتیں بھی سیاست کر سکتی ہیں 
جواب دیکر شکریہ کا موقع دیں
سائل: ممتاز رضوی ممبئ
ـــــــــــــــــــــ❣♻❣ــــــــــــــــــــــ

وَعَلَيْكُم السَّلَام وَرَحْمَةُ اَللّٰهِ وَبَرَكاتُهُ‎
الجواب :
عورت کٸی وجوہات  کے بنا پر سیاست نہیں کر سکتی کیونکہ عورت ، عورت ہے پردہ میں رہنے والی چیز اور سیاست میں بے پردگی کے پہلو و اندیشہ فتنہ و دامن کو داغدار کرنا ہوا جو اسلام کسی بھی طرح کی اجازت نہیں دیتی اور سیاست  بمعنی سرپرستی، سربراہیز حکومت، ملکی انتظام، لیڈری، پیشوا، رہنما، ایسے عہدے، مراتب و منصب پر کسی ناقص العقل کو فائز کرنا حماقت و بے وقوفی اور فلاح و بہبود سے محرومی و نظامِ ملکی کو پامال کرنے کے باعث ہے۔

جیسا کہ میرے امام اہلسنت فقیہ باکمال امام احمد رضا خان قدس سرہ العزیز تحریر فرماتے ہیں:

حدیث میں ہے:
حضور پر نور سید عالم صلی ﷲ تعالٰی علیہ وسلم فرماتے ہیں:
" لن یفلح قوم ولو امرھم امرأۃ رواہ الائمۃ احمد و البخاری والترمذی والنسائی عن ابی بکرۃ رضی ﷲ تعالٰی عنہ "
ہرگز وہ قوم فلاح نہ پائے گی جنھوں نے کسی عورت کو والی بنایا،اس کو ائمہ کرام احمد وبخاری وترمذی اور نسائی نے ابوبکرہ رضی ﷲ تعالٰی عنہ سے روایت کیا۔
(📚فتاویٰ رضویہ شریف جدید جلد (۲١) ص (۴۹۴) مکتبہ دعوت اسلامی )

🔸واللہ سبحانہ وتعالیٰ اعلم و علمه جل مجدة أتم وأحكم 🔸
ـــــــــــــــــــــ❣♻❣ــــــــــــــــــــــ

✍🏻کتبــــــــــــــــــــــــــہ:
حضرت مولانا محمد راشد مکی صاحب قبلہ مد ظلہ العالی والنورانی گرام ملک پور کٹیہار بہار۔

✅الجواب صحیح والمجیب نجیح: حضرت علامہ جابرالقادری صاحب قبلہ۔

ــــــــــــــــــــــ❣♻❣ـــــــــــــــــــــــ

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے