*👑قربانی کے مسائل اور ان کا حکم*👑
*🌹قسط اول(1)*
*🖊️السوال (۱)👇*
قربانی کسے کہتے ہیں ؟
*✍️الجواب* اصطلاح شریعت میں مخصوص جانور کو مخصوص دن میں اللہ رب العزت کی بارگاہ میں قرب حاصل کرنےیا نیکی کی نیت سے ذبح کرنے کو قربانی کہتے ہیں۔
*📘الفقہ الحنفی وادلہ "جلدثالث"صفحہ ۱۸۶*
*🖊️السوال (۲)👇*
قربانی کا شرعی حکم کیا ہے ؟
*✍️الجواب* قربانی کبھی واجب ہوتی ہے اور کبھی صرف سنت و نفل ہوتی ہے.
*📔 فتاوی عالمگیری"جلد۵ صفحہ۲۹۱*
*🖊️السوال نمبر(۳)👇*
قربانی کس پر واجب ہوتی ہے ؟
*✍️الجواب*۔قربانی ہر مسلمان مرد و عورت جو بالغ ہوں (۱)"اسلام"(یعنی "مسلمان" ہو
(۲)مقیم ہو (یعنی "مسافر" نہ ہو
(۳)"تونگری" (یعنی" مالک نصاب" ہونا یہاں مالداری سے مراد وہی ہے جس سے صدقہ فطر واجب ہوتاہے وہ مراد نہیں جس سے زکوۃ واجب ہوتی ہے
(۴) "حریت"(یعنی "غلام"نہ ہو تو ان سب پر قربانی واجب ہوتی ہے.
*📗الدرالمختار " کتاب الاضحیۃ"جلدنہم"صفحہ ۵۲۴*
*🖊️السوال (۴)*👇
اگر نابالغ مالدار ہو تو کیا اس پر قربانی واجب ہوگی ؟
*✍️الجواب* نابالغ اگرچہ مالدار ہو، اس پر قربانی واجب نہیں،
*📒ردالمحتار علی الدرالمختار جلد نہم صفحہ۵۲۵*
*🖊️السوال (۵)*👇
کیا عورت پر قربانی واجب ہوگی ؟
*✍️الجواب*اگر عورت مسلمان، بالغ، مقیم، آزاد اور مالکِ نصاب ہو تو مرد کی طرح عورت پر بھی قربانی واجب ہوگی.
*📙ردالمحتار علی الدرالمختار جلد نہم صفحہ۵۲۴*
*🖊️السوال (۶)*👇
کیا شرعی مسافر پر قربانی واجب ہوتی ہے
*✍️الجواب* مسافر پر قربانی واجب نہیں'اگر وہ کرتاہے تو اسے تطوع (نفل)کا ثواب ملےگا۔
*📕الفتاوی الھندیۃ"کتاب الاضحیۃ" الباب الاول"جلد پنجم" صفحہ ۲۹۱*
*🖊️السوال (۷)* 👇
قربانی واجب ہونے کا کیاسبب ہے ؟
*✍️الجواب* قربانی واجب ہونے کا سبب' علت'وجہ "وقت" ہے ۔ اور جب وقت آجاے اور شرائط وجوب پالی جائے تو قربانی واجب ہے۔
*📓درمختار مع شامی"جلدنہم"صفحہ ۴۵۳*
*🖊️السوال۔(۸)*👇
مالک نصاب سے مراد کون لوگ ہیں؟
*✍️الجواب* مالک نصاب سے مراد وہ شخص ہیں جو ساڑھے باون تولہ چاندی یعنی چھ سو ترپن (۶۵۶)گرام ایک سو چوراسی(۱۸۴)ملی گرام ۔اور ساڑھے سات تولہ سونا کا وزن ترانوے (۹۳)گرام تین سو تیرہ (۳۱۳)ملی گرام یا ان میں سے کسی ایک کی قیمت یاسامان تجارت کا مالک ہو یاان میں سے کسی ایک کی قیمت بھر روپیہ کا مالک ہو اور مملوکہ چیزیں حاجت اصلیہ سے زائد ہوں۔
*📚الفیوضات الرضویہ فی مسائل الاضحیۃ" صفحہ ۲۱*
*🖊️السوال(۹)*👇
حاجت اصلیہ سے مراد کیاہے؟
*✍️الجواب* حاجت اصلیہ سے مراد وہ اشیاء ہیں جن کو عموماََ انسان کو ضرورت پیش آتی ہے مثلاََ جاڑے اور گرمی کے علاوہ تیسرا مکان۔ اور غازی کے پاس دو گھوڑے کےعلاوہ زائد گھوڑے وغیرہ وغیرہ۔۔
*📔بہارشریعت" جلدسوم" حصہ ۱۵"صفحہ ۳۳۳*
*🖊️السوال (۱۰)*👇
جو شخص مالک نصاب ہونے کے باوجود قربانی نہ کرے توایسے شخص پرکیا حکم ہے؟
*✍️الجواب*" عن ابی ھریرۃ رضی اللہ عنہ قال قال رسول رسول اللہ ﷺمن کان لہ سعۃ ولم یضح فلا یقربن مصلانا "
🖍️(ترجمہ) حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول کریم ﷺنے ارشاد فرمایا جس میں وسعت ہو اور قربانی نہ کرے تو ہماری عیدگاہ کے قریب نہ آے۔
*📔کنزالعمال" جلدپنجم" صفحہ ۳۴*
*ابن ماجہ جلددوم"صفحہ ۲۲۶*
*🌀___________💙🌀💙___________🌀*
*🕋واللہ تعالی اعلم وعلمہ اتم واحکم🕋*
*🔷""'''"""""""""""""""""""🔷*
*(((((((✍️شرف قلم )))))))))👇*
*عبدہ العاصی الفقیر محمدامتیازعالم رضوی مجاہدی عفی عنہ بحمدہ المصطفی ﷺ*
*خطیب و امام چھکو جامع مسجد وخادم التدریس والافتاء مدرسہ غوثیہ نظامیہ بھوٹ بگان لین گھسڑی ہوڑہ*
*۲۲/ذی القعدہ ۱۴۴۲ھ بمطابق ۴/جولائی ۲۰۲۱ء*
*🎾🎾🎾🎾🎾🎾🎾🎾🎾🎾🎾🎾*
0 تبصرے
اپنا کمینٹ یہاں لکھیں