حضرت ابوالفضل سید محمد بن غوث الاعظم رحمۃ اللّٰه علیہ

📚 « مختصــر ســوانح حیــات » 📚
-----------------------------------------------------------
🕯حضرت ابوالفضل سید محمد بن غوث الاعظم رحمۃ اللّٰه علیہ🕯
➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖

نام و نسب:
اسمِ گرامی: سید محمد۔
کنیت:ابوالفضل۔
لقب: الجیلانی۔
سلسلہ نسب اسطرح ہے: حضرت ابوالفضل سید محمد بن غوث الاعظم رحمۃ اللہ علیہ بن سید ابوصالح موسیٰ جنگی دوست بن ابوعبداللہ۔ الیٰ آخرہ (رحمۃ اللہ علیہم اجمعین)

مقامِ ولادت: آپ رحمۃ اللہ علیہ بغدادِ معلیٰ (عراق) میں حضرت غوث الاعظم سیدنا شیخ عبدالقادر جیلانی رضی اللہ عنہ کے گھر پیدا ہوئے۔

تحصیلِ علم: ابتدائی تعلیم، اور تمام علوم نقلیہ و عقلیہ کی تحصیل و تکمیل اپنے والدِ گرامی حضرت محبوبِ سبحانی سیدنا شیخ عبدالقادر جیلانی رضی اللہ عنہ اور شیخ سعید بن البنار، شیخ ابوالوقت اور دیگر شیوخ (علیہم الرحمہ ) سے ہوئی۔ 
حدیث تفسیر تصوف اور فقہ میں اپنے والدِ گرامی سے خصوصی درس لیے اور مہارتِ تامہ حاصل کی۔ آپ کا شمار اپنے وقت کے جید علماء و اولیاء میں ہوتا تھا۔

بیعت و خلافت: اپنے والدِ گرامی سیدنا شیخ عبدالقادر جیلانی رضی اللہ عنہ سے بیعت و خلافت حاصل تھی۔

سیرت و خصائص: آپ رحمۃ اللہ علیہ علم و عمل، زہد و تقویٰ میں بے مثال تھے۔ اس وقت کے عوام و خواص آپ کی ذات کی طرف متوجہ ہوتے تھے، اور اپنی مرادیں پاتے تھے۔ ہر وقت وعظ و نصیحت اور درس و تدریس میں مصروف رہتے تھے۔ آپ کی تربیت اور فیض سے بہت سے حضرات واصل باللہ اور کامل و اکمل ہوئے۔

وصال: 25/ذوالقعدہ 600ھ، بمطابق جولائی/1204ء کو آپ کا وصال ہوا۔ آپ مقبرہ حلبیہ بغداد میں مدفون ہوئے۔

ماخذ و مراجع: شریف التواریخ۔

➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖
المرتب⬅ محـمد یـوسـف رضـا رضـوی امجـدی نائب مدیر "فیضـانِ دارالعـلوم امجـدیہ ناگپور گروپ" 9604397443
➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے