-----------------------------------------------------------
📚قربانی کا گوشت اجرت میں دینا، يا کسی کافر کو دینا كيسا؟📚
➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖
☆اَلسَّــلَامْ عَلَیْڪُمْ وَرَحْمَةُ اللہِ وَبَرَڪَاتُہْ☆
📜الـســــــوال📜
( 1 ) کیا فرماتے ہیں علماۓ دین اس مسٸلہ میں کہ قربانی کا گوشت کسی کو اجرت میں دینا جاٸز ہے یا نہیں ؟ ( 2 ) کیا فرماتے ہیں علماۓ دین اس مسٸلہ میں کہ قربانی کا گوشت کسی کافر کو دینا جاٸز ہے یا نہیں ؟
المستفتـی👈 محمــد نبیل احمد خان، کولکتــہ۔
◆ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ◆
★وَعَلَیْڪُمْ اَلسَّــلَامْ وَرَحْمَةُ اللہِ وَبَرَڪَاتُہْ★
📝الجـواب بعـون المــلـک الوھـاب👇
قصاب کو اُجرت کے طور پر قربانی کے جانور کی کوئی چیز مثلاً گوشت ، سِری ، پائے یا کھال وغیرہ دینا جائز نہیں بلکہ اس کے لئے الگ سے اُجرت طے کریں جیسا کہ علامہ علاؤ الدین حصکفی رحمۃ اللہ تعالٰی علیہ فرماتے ہیں کہ(" لَا یُعْطٰي اَجْرُ الْجَزَّارِ مِنْھَا لِاَنَّه کَبَیْعٍ ") اھ
🖊️یعنی ذبح کرنے والے کو قربانی میں سے کوئی چیز بطورِ اُجرت نہیں دے سکتے کیونکہ یہ بھی بیع (خرید و فروخت) ہی کی طرح ہے " اھ
((📘 در مختار ج 9 ص 543 ))
🎗️اور اعلیٰ حضرت امام ِاہلِ سنت رحمۃ اللہ تعالٰی علیہ ایک مقام پر قربانی کی کسی چیز کو اُجرت کے طور پر دینے کا حکم بیان کرتے ہوئے ارشاد فرماتے ہیں کہ " اگر یہ اجرت قرار پائی تو حرام ہے " اھ
((📓فتاوی رضویہ ج 20 ص 449 ))
🎗️اور صدر الشریعہ بدرالطریقہ مفتی امجد علی اعظمی رحمۃ اللہ تعالٰی علیہ فرماتے ہیں کہ" قربانی کا چمڑا یا گوشت یا اس میں کی کوئی چیز قصاب یا ذبح کرنے والے کو اجرت میں نہیں دے سکتا " اھ
(📓 بہار شریعت ج 3 ص 346 )
(۲)👈🏽 سرکار مفتی اعظم علیہ الرحمہ فرماتے ہیں کہ" تو حربی کافر کو قربانی کاگوشت دینا چاہئےنہ کوئی اور شئی " اھ
((📘👈🏽 فتاوی مصطفویہ ص 450 ))
👑واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب👑
ــــــــــــــــــــــ♥️☘️♥️ـــــــــــــــــــــــــ
✍️کتبـــــــــــــــــــــــــــہ:
حضرت علامہ مولانا کریم اللّٰه رضوی صاحب قبلہ مد ظلہ العالی والنورانی خادم التدریس دار العلوم مخدومیہ اوشیورہ برج جوگیشوری ممبئی۔
📲+9 1 7 6 6 6 4 5 6 3 1 3
✅ الجواب صحیح والمجیب نجیح اسیر حضور تاج الشریعہ محمد عــامـل رضــــا خـــان المعروف ضـیــاء انـجــم قـادری رضـوی مقام تکونیاں ضلع لکھیم پور کھیری یوپی۔
https://t.me/Faizan_E_DarulUloom_Amjadia_Ngp
◆ـــــــــــــــــــــ🌼🌸🌼ـــــــــــــــــــــــــ◆
0 تبصرے
اپنا کمینٹ یہاں لکھیں