-----------------------------------------------------------
📚وقت میں اور وقت نکل جانے کے بعد نماز پڑھنے کا حکم؟📚
➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
کیافرماتےہیں علماء کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ ظہر کا وقت امام اعظم ابو حنیفہ کے نزدیک عصر تک ہے اور اس وقت بنارس میں عصر کی اذان ٥ بجے ہوتی ہے تو کیا ظہر ٥ بجے تک پڑھ سکتے ہیں ؟
علماء کرام جواب عنایت فرمائیں عین نوازش ہوگی
سائل: عین الحق قادری اسماعیلی بنارس
ــــــــــــــــــــــ❣♻❣ـــــــــــــــــــــــ
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
الجواب بعون الملک الوہاب
صورت مسؤلہ میں دو باتیں قابل توجہ ہیں
۱- ابتدائے وقت عصر
۲ - وقت اذان عصر
وقت عصر سے قبل اگر کسی نے نماز ظہر ادا کی تو ادا کہلائے گی اور اگر وقت کے گزر جانے کے بعد ادا کی تو قضا کہلائے گی۔
جیساکہ قرآن مقدس میں رب تبارک وتعالیٰ کا حکم ہے
" ان الصلوة كانت علي المؤمنين كتابا موقوتا "
ترجمہ بیشک نماز مومنین پر متعینہ اوقات پر ہے اور
صدر الشریعہ بدر الطریقہ علامہ امجد علی رحمۃ اللہ تعالی علیہ فرماتے ہیں ،،
جس چیز کا بندوں پر حکم ہے اسے وقت میں بجا لانے کو ادا کہتے ہیں اور وقت کے بعد عمل میں لانا قضاء ہے۔
(📕بہار شریعت حصہ ۴صفحہ نمبر ۷۰۱ مطبوعہ مکتبۃ المدینہ )
لہذا اگر وقت عصر کی ابتداء مثلا ۴ /بجکر ۴۵منٹ پر ہے اور اذان ۵ بجے دی جاتی ہے، تو ظہر کاوقت ختم ہو چکا ہے اس لئے اب ظہر کی نماز قضاء پڑھے۔
لہذا بنارس میں ابتدائے وقت عصر دیکھیں کسی سنی دائمی اوقات الصلاۃ جنتری میں کیا ہے پھر اس وقت سے پہلے پہلے اگر ظہر کی نماز ادا کرلی گئی تو ادا ہے اور اس کے بعد پڑھی گئی تو قضا ہے وقت کا کچھ حصہ گزر جانے کے بعد آذان دی جاتی ہے اس لئے وقت آذان سے قبل ظہر کی نماز اگر ادا کی ہے تو دیکھ لیں کہ ظہر یا کسی بھی نماز کاوقت باقی ہے کہ نہیں اگر باقی ہے تو ادا ورنہ قضا پڑھنی ہوگی۔
واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب
ــــــــــــــــــــــ❣♻❣ـــــــــــــــــــــــ
✍🏻کتبـــــــــــــــــــــــــــہ:
حضرت مولانا محمد ساجد چشتی صاحب قبلہ مدظلہ العالی خادم مدرسہ دار ارقم محمدیہ میرگنج بریلی شریف۔
✅الجواب صحیح والمجیب نجیح : محمد رضا امجدی دارالعلوم رضویہ بڑا بریارپور مشرقی چمپارن بہار مقام ہرپوروَا۔
✅الجواب صحیح والمجیب نجیح : حضرت علامہ مفتی جابرالقادری رضوی صاحب قبلہ جمشید پور جھار کھنڈ۔
https://t.me/Faizan_E_DarulUloom_Amjadia_Ngp
ــــــــــــــــــــــ❣♻❣ـــــــــــــــــــــــ
0 تبصرے
اپنا کمینٹ یہاں لکھیں