جنتری میں سعد و نحس کے متعلق سوال و جواب

🕯        «    احــکامِ شــریعت     »        🕯
-----------------------------------------------------------
📚جنتری میں سعد و نحس کے متعلق سوال و جواب📚
➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖

السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ
سوال. جنتری میں جو تاریخ کے آگے نیک اور بد لکھا ہوتا ہے اس کی کیا حقیقت ہے اور بد والی تاریخ میں شادی کرنا کیسا ہے
جواب دے کر شکریہ کا موقع دیں
سائل: محمد بلال رضا سنبھل
ـــــــــــــــــــــ❣♻❣ــــــــــــــــــــــ

وَعَلَيْكُم السَّلَام وَرَحْمَةُ اَللّٰهِ وَبَرَكاتُهُ‎
الجواب : اول یہ کہ ہمارا مذہب اسلام جو طیب و طاہر مذہب ہے  جس کو اللہ رب العزت نے پسند فرمایا مذہب اسلام میں کسی بھی تواریخ و ایام میں شادی بیاہ منع نہیں ہر تاریخ ہر دن بہتر ہے ہر دن شادی جائز ہے رہی بات جنتریوں میں سعد و نحس کی تو اس کی کوٸی اصل نہیں،

جیسا کہ امام اہلسنت فقیہ باکمال امام احمد رضا خان قدس سرہ العزیز سے سوال ہوا کہ بعض لوگ مخصوص تواریخ و ایام میں شادی بیاہ نہیں کرتے اور اعتقاد یہ رکھتے ہیں کہ سخت نقصان پہونچے گا تو اس کا کیا حکم ہے ؟ 
سیدی سرکار اعلی حضرت رحمة اللہ علیہ جوابًا ارشاد فرماتے ہیں کہ:
یہ سب باطل و بے اصل ہے۔
(📕 فتاوی رضویہ، جلد، ٢٣، صفحہ،٢٧٤، رضا فاٶنڈیشن لاہور )
اب سعد و نحس پر اعتماد، بھروسا رکھنا کیسا ؟  تو 
مزید سرکار اعلی حضرت الشاہ امام احمد رضا خان رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ: مسلمان مطیع پر کوئی چیز نحس نہیں اور کافروں کے لئے کچھ سعدنہیں،اور مسلمان عاصی کے لئے اس کا اسلام سعد ہے۔طاعت بشرط قبول سعد ہے۔معصیت بجائے خود نحس ہے اگر رحمت و شفاعت اس کی نحوست سے بچالیں بلکہ نحوست کو سعادت کر دیں،
(📓 فتاوی رضویہ، جلد،٢١، صفحہ،٢٢٩، رضا فاٶنڈیشن لاہور)

نوٹ: جنتریوں میں بھی سعد و نحس کے متعلق یہ صراحتا لکھا ہوتا ہیکہ یہ سب شیعہ کا طریقہ ہے ہمارا ہر دن اچھا و بہتر ہے اور ایسا اعتقاد رکھنا تعلیماتِ اسلام کے خلاف ہے۔

🔸واللہ سبحانہ وتعالیٰ اعلم و علمه أتم وأحكم 🔸
ـــــــــــــــــــــ❣♻❣ــــــــــــــــــــــ

✍🏻کتبــــــــــــــــــــــــــہ:
حضرت مولانا محمد راشد مکی صاحب قبلہ مد ظلہ العالی والنورانی خطیب و امام نوری مسجد گرام منگوری پٹی پوسٹ بہار بزرگ ضلع کشی نگر اتر پردیش۔

✅الجواب صحیح والمجیب نجیح : حضرت علامہ جابرالقادری رضوی  صاحب قبلہ۔
https://t.me/Faizan_E_DarulUloom_Amjadia_Ngp
ـــــــــــــــــــــ❣♻❣ــــــــــــــــــــــ

ایک تبصرہ شائع کریں

1 تبصرے

اپنا کمینٹ یہاں لکھیں