🕯 « احــکامِ شــریعت » 🕯
-----------------------------------------------------------
📚قرآن مجید کو مخلوق کہنا کیسا ہے؟📚
➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖
اَلسَلامُ عَلَيْكُم وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ
کیافرماتےہیں علماء کرام ومفتیان عظام مسٸلہ ذیل کے بارے میں کہ قرآن کومخلوق کہناجاٸزہے یانہیں جواب عنایت فرماٸیں عین نوازش ہوگی
ساٸل: محمد تبریز عالم رضوی اتردیناجپور بنگال۔
______❣♻️❣___________
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
الجواب بعون الملک الوہاب
قرآن کو مخلوق کہنا کفر ہے
جیساکہ مجدد اعظم شیخ الاسلام والمسلمین سیدی و سندی سرکار اعلی حضرت الشاہ امام احمد رضا قادری بریلوی رضی اللہ عنہ فتاوی رضویہ شریف میں براویت صحیحہ نقل فرماتے ہیں کہ
امام لالکائی کتاب السنہ میں بسند صحیح روایت کرتے ہیں:
"عن عمروبن دینار قال ادرکت تسعۃ من اصحاب رسول ﷲ صلی ﷲ تعالٰی علیہ وسلم یقولون من قال القراٰن مخلوق فھوکافر "
حضرت عمرو بن دینار فرماتے ہیں میں نے رسول الله صلی الله تعالٰی علیہ وسلم کے نو صحابہ کو پایا کہ فرماتے تھے جو قرآن کو مخلوق بتائے وہ کافرہے۔
بیہقی کتاب الاسماء والصفات میں امام جعفرصادق رضی الله تعالٰی عنہ وعن آباءہ الکرام سے راوی کہ مخلوقیت قرآن ماننے والے کی نسبت فرماتے
"انہ یقتل ولایستتاب" اسے قتل کیا جائے اور اس سے توبہ نہ لیں۔
اسی میں امام علی بن مدینی سے منقول "انہ کافر" وہ کافر ہے
اسی میں امام مالك سے مروی "کافر فاقتلوہ" کافرہے اسے قتل کرو۔
جزء الفیل میں یحیٰی بن ابی طالب سے روایت ہے :
من زعم ان القرآن مخلوق فھو کافر ذکر ھذہ الاربع مام السخاوی فی المقاصد الحسنۃ۔
جو قرآن کو مخلوق کہے کافرہے، ( ان چاروں کا ذکر امام سخاوی نے"المقاصد الحسنہ"میں کیا ہے )
ابن امام احمد کتاب السنہ میں فرماتے ہیں:
"من قال القراٰن مخلوق فھو عندنا کافر لان القراٰن من صفۃ ﷲ"
قرآن کو مخلوق کہنے والا ہمارے نزدیك کافر ہے کہ قرآن خدا کی صفتوں سے ہے۔
امام عبدالله بن مبارك فرماتے ہیں:
"من قال القراٰن مخلوق فھو زندیق"
جو قرآن کو مخلوق کہے وہ بے دین ہے۔
امام سفیان بن عیینہ فرماتے ہیں:
"القرآن کلام ﷲ من قال مخلوق فھو کافر"
قرآن کلام الٰہی ہیے جو اسے مخلوق کہے کافرہے۔
(📚 فتاوی رضویہ جلد ١٥ صفحہ ٣٨٤/٣٨٥ رضا فاٶنڈیشن لاہور )
مذکورہ بالا حوالاجات سے واضح ہوا کہ قرآن کو مخلوق کہنا کفر ہے۔
🔹واللہ اعلم و رسولہ🔹
اــــــــــــــــــــــ❣♻❣ــــــــــــــــــــــ
✍🏻کتبـــــــــــــــــــــــــــہ:
حضرت علامہ مولانا ابوالاحسان محمد مشتاق احمد قادری رضوی صاحب قبلہ مدظلہ العالی والنورانی مہاراشٹر۔
✅الجواب صحیح والمجیب نجیح : حضرت علامہ مولانا مفتی محمد جابر القادری صاحب قبلہ جمشید پور۔
https://t.me/Faizan_E_DarulUloom_Amjadia_Ngp
ــــــــــــــــــــــ❣♻❣ـــــــــــــــــــــــ
0 تبصرے
اپنا کمینٹ یہاں لکھیں