ایک صدی بعد: علمائے مدینہ منورہ نے حسام الحرمین کی تصدیق جدیدکی

مبسملا وحامدا::ومصلیا ومسلما 

ایک صدی بعد:

 علمائے مدینہ منورہ نے حسام الحرمین کی تصدیق جدیدکی


شہزادۂ غوث اعظم رئیس ملت حضرت علامہ سید رئیس اشرف اشرفی جیلانی کچھوچھوی دام ظلہ الاقدس (کھمبات:گجرات)کی سرپرستی میں 17-16مارچ 2013کو ”عرس سرکار شاہ میراں“کھمبات شریف (گجرات)میں منعقد ہوا۔ اس تقریب میں مدینہ منورہ کے پانچ علمائے کرام جلوہ افروز ہوئے تھے۔ اسی موقع پر علمائے مدینہ منورہ نے حسام الحرمین کا مطالعہ فرمایا اورعوام وخواص کی موجودگی میں 108 سال بعدحسام الحرمین کی تصدیق جدیدفرمائی۔تصدیق کے الفاظ مندرجہ ذیل ہیں:

((نصدق بکل ما جاء فی ہذا الکتاب المستطاب المسمی بحسام الحرمین تالیف الشیخ الامام المجدد احمد رضا))

(ہم ان تمام کی تصدیق کرتے ہیں جو کچھ شیخ امام مجدد احمد رضا علیہ الرحمۃوالرضوان کی اس پاکیزہ کتاب میں ہے جس کا نام حسام الحرمین ہے۔)

علمائے مدینہ منورہ کے اسمائے گرامی مندرجہ ذیل ہیں۔

(1) حضرت شیخ منصور عبد الباقی بخاری حفظہ اللہ تعالیٰ
 
(2) حضرت شیخ احمد حسین علی لبان حفظہ اللہ تعالیٰ

(3) حضرت شیخ ابراہیم سالم قریشی حفظہ اللہ تعالیٰ

(4) حضرت شیخ عبد اللہ فلاتہ حفظہ اللہ تعالیٰ

(5) حضرت شیخ نذیر ابراہیم حفظہ اللہ تعالیٰ

مذکورہ علمائے کرام کی تصدیقی تحریر اور ان کے دستخط دارالعلوم فیضان اشرف (کھمبات:گجرات)کے”معاینہ رجسٹر“میں ہے۔

اس کی نقل شہزادۂ رئیس ملت حضرت مولانا مفتی سید شاہ جامی اشرف اشرفی جیلانی زید فضلہ (ولی عہد: آستانہ عالیہ سرکارشاہ میراں: کھمبات شریف) نے مجھے فراہم کی۔

خانوادۂ اشرفیہ کے سادات کرام نے ”مسلک اعلیٰ حضرت“کے فروغ وارتقا میں اہم کردار نبھایا ہے:جزاہم اللہ تعالیٰ خیر الجزاء فی الدارین (آمین) 

مسلک دیوبند کے عناصر اربعہ برصغیر کے مسلمانوں کے لیے ایک سخت آزمائش ہیں۔ شرعی قانون کے اعتبارسے کافر کلامی کو کافر ماننا ضروریات دین میں سے ہے۔ امام اہل سنت اعلیٰ حضرت امام احمد رضا قادری قدس سرہ العزیز کے استفتا پر-1323 1324ھ مطابق 1906 میں علمائے حرمین طیبین نے مسلک دیوبندکے اشخاص اربعہ اور قادیانی کے کافر کلامی ہونے کا فتویٰ دیا۔ان فتاویٰ کا مجموعہ ”حسام الحرمین“کے نام سے مشہور ومعروف ہے۔

حسام الحرمین میں مکہ معظمہ کے بیس علمائے کرام اور مدینہ منورہ کے تیرہ علمائے کرام یعنی حرمین طیبین کے 33:علمائے عظام کی تصدیقات ہیں۔سال 1345-1344ھ میں برصغیر کے 268: علمائے اہل سنت و جما عت نے حسام الحرمین کی تصدیق فرمائی۔تمام تصدیقات ”الصوارم الہندیہ“میں موجود ہیں۔

طارق انور مصباحی
 
جاری کردہ: 24ستمبر 2021

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے