Header Ads

تصدیق اعلامیہ 1443-2021

تصدیق (اعلامیہ 1443-2021)

مفتی قوم وملت فاضل اہل سنت حضرت علامہ مفتی محمد سلیم بریلوی رضوی دام ظلہ العالی:استاذ ومفتی جامعہ منظر اسلام ومدیر ماہنامہ اعلی حضرت (بریلی شریف)

حامدا و مصلیا و مسلما 
اعلامیہ برائے اھلسنت وجماعت کا بغور مطالعہ کیا، مسئلہ تکفیر کے سلسلہ میں دور حاضر میں پائی جانے والی بے راہ روی کے سد باب کے سلسلہ میں نھایت کارآمد و مفید پایا۔
  محب گرامی حضرت علامہ طارق انور مصباحی صاحب کی تحریروں میں کافی گہرائی و گیرائی پائی جاتی ھے۔وہ جو کچھ لکھتے ہیں باحوالہ اور مستند لکھتے ہیں۔علم کلام میں ان کا مطالعہ نھایت وسیع ھے۔مسئلہ تکفیر کے گوشوں سے عموما ھمارے نوخیز فارغین علما واقفیت نھیں رکھتے۔کفر کلامی اور اس کے نازک و حساس پہلوؤں,اسی طرح کفر فقہی اور اس کی متعلقہ بحثوں کے مابین فرق و امتیاز سے کماحقہ واقفیت نہ رکھ پانے کی وجہ سے زیادہ تر نوخیز علما تکفیری ابحاث میں خلط مبحث کا شکار ھو کر گومگو کی کیفیت سے دوچار رھتے ہیں۔ایسے علما کے لئے محترم مولانا طارق انور صاحب کا یہ اعلامیہ ،اور تکفیر کلامی اور تکفیر فقہی سے متعلق جدید و سھل انداز میں ان کے ذریعہ حالیہ چند مہینوں سے لکھی جانے والی تحریریں نھایت مفید و کارآمد ہیں خاص کر جن علما کا تعلق فقہ و فتاوی اور رد و مناظرہ سے ہے ,ان کے لئے تو ان تحریروں کا مطالعہ ناگزیر ھے۔اللہ رب العزت ایمان کی سلامتی کے ساتھ خاتمہ بالخیر فرمائے آمین بجاہ سید المرسلین علیہ افضل الصلوٰۃ و التسلیم۔

محمد سلیم بریلوی  
استاذ جامعہ رضویہ منظر اسلام و مدیر ماہنامہ اعلیحضرت بریلی شریف 
08:ربیع الاول 1443ھ مطابق 15:اکتوبر2021-بروز:جمعہ مبارکہ

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے