Header Ads

تصدیق ‏از ‏حضرت علامہ مفتی محمد شریف الرحمن رضوی

تصدیق(اعلامیہ 1443-2021)

نباض قوم وملت رہبر شریعت خلیفہ حضور تاج الشریعہ حضرت علامہ مفتی محمد شریف الرحمن رضوی دام ظلہ العالی
جنرل سکریٹری:
 آل کرناٹکا سنی علما بورڈ(بنگلور)


باسمہ تعالی وبحمدہ والصلوۃ والسلام علی رسولہ وآلہ واصحابہ 

میں مفتی محمد سلیم بریلوی صاحب کی اس تحریر کی جو انہوں نے حضرت علامہ طارق انور صاحب مصباحی زیدہ مجدہ کے اعلامیہ برائے اہل سنت و جماعت پر بطور تبصرہ و تعریف و توصیف رقم فرمایا ہے,بالکلیہ تائید و توثیق کرتا ہوں- اس وقت یقینا مولانا طارق انور صاحب دادو تحسین کے بجا طور پر مستحق ہیں کہ اس انحطاط و تنزل کے زمانے میں اکثر علماء جمع مال ومنال کی طرف راغب و مائل ہیں, ایسے دور میں مولانا موصوف کے قلم حق رقم سے روزانہ قوم و ملت کے حق میں کار امد ومفید تحریریں معرض وجود میں اتی رہتی ہیں جو قوم وملت کی صلاح و فلاح پر دال ہیں۔ اللہ تعالی ان کو اپنے حبیب پاک صلی اللہ علیہ وسلم کے صدقے اسیب روزگار سے محفوظ رکھے- (آمین) اور مزید دین متین کی خدمت لیتا رہے:اللھم زد فزد

محمد شریف الرحمن رضوی 

جنرل سکریٹری 
آل کرناٹکا سنی علما بورڈ (بنگلور)
09-ربیع الاول 1443مطابق 16:اکتوبر2021

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے